ہیکنی ہومز کے متعلق

ہمارا مشن اچھے گھروں اورجائیدادوں کے ساتھ‍ ایک بہترین اور اعلی معیار کے گھروں کی خدمت مہیا کرنا ھے۔ اور محفو‎ظ اور پائیدار کمیونٹیوں میں رھتے ہوئے صحت مند زندگیاں گزارنے میں رہائشیوں کی مدد کرنا ھے۔

ہیکنی کونسل اور ہیکنی ہومز

یکنی کونسل کے پاس تقریبا 23،500 کرایہ کے گھرھیں۔ یہ زیادہ تر جائیدادیں ھیں جو فلیٹس، دو منزلہ گھروں اور متعدد گھروں پر مشتمل ھیں۔

کونسل کے لئےتمام گھروں کا انتظام، ہیکنی ہومز کی جانب سے کیا جاتا ھے۔ ہیکنی ہومز کونسل سے الگ ادارہ ھے۔ اگرچہ اس کا قیام کونسل کی جانب سے لایا گیا اوراس کی 100 فیصد ملکیت کونسل کے پاس ھے۔

ہیکنی ہومز آپ کی کرایہ داری کا انتظام کرتی ھے، آپ کو گھریلو خدمات مہیا کرتی ھے، اور تمام مرمتیں کرتی ھے۔

اور جس گھرمیں آپ رھتے ھیں اس کی بدستور مالک ھے۔ ہیکنی کونسل ہیکنی میں گھرمہیا کرنے میں ایک اہم کردارادا کرتی ھے۔ یہ یقینی بناتی ھے کہ بارو میں اعلی سماجی گھروں کا خاطرخواہ اعلی معیار برقرار رھے، چاھے یہ کونسل کی جانب سے یا ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا جاتا ھے۔ اس کے علاوہ ہیکنی ہومزکے بورڈ کے پانچ ارکان ہیکنی کے کونسلرز ھیں۔ اس لئے وہ ہیکنی ہومز کے افعال کو انجام دئیے جانے کے بارے میں کئے جانے والے فیصلوں میں اپنا کردارادا کرتے ھیں۔

ہیکنی ہومزکیا ھے؟

ہیکنی ہومزکا قیام کرایہ داروں سے مکمل مشاورت کے بعد اپریل 2006 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ غیر منافع بخش ادارہ ھے جس کا مقصد کرایوں اور گرانٹس سے حاصل ھونے والی تمام آمدن ہیکنی کونسل کے کرایہ داروں کو عمدہ گھراور خدمات مہیا کرنے پر خرچ کرنا ھے۔ یہ آلمو (ALMO) (جس کا مطلب آرمز لینتھ‍ مینجمنٹ آرگنائزیشن) بھی ھے۔ اس کا مطلب یہ ھے کہ یہ کونسل کا حصہ نہیں بلکہ کونسل کی ملکیت ھے۔

ہمارا اپنا انتظامی بورڈ ھے جو کونسل سے آزادانہ فیصلے کرتا ھے۔ بورڈ چھ‍ منتخب کردہ رہائشی نمائندوں، آزادانہ مقرر کردہ بورڈ کے پانچ ارکان اور ہیکنی کونسل کی طرف سے نامزد کردہ پانچ کونسلروں پر مشتمل ھے۔

ہیکنی ہومزکے قیام کی وجوھات میں ہیکنی کونسل کے کرایہ داروں کے لئے خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مختص ایک ادارہ قائم کرنا تھا۔

ہمارے اہم مقاصد

اچھے گھروں کا معیار

ALMO ھونے کے ناطے، ہیکنی ہومزکے پاس اپنے گھروں کو حکومت کے 'اچھے گھروں کے معیار' کے برابرلانے کے لئے اضافی حکومتی رقوم حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوا ھے۔ ایسا ایک پروگرام کے ذریعے حاصل کیا جائے گا جس میں گھروں کو اندرونی (کچن اور باتھ‍ رومز) اوربیرونی طور پر بہتر بنایا جائے گا۔

ہماری اقدار