تعارف
اس کتاب کا مقصد آپ کو ہیکنی کونسل کے ساتھہ کرایہ داری اور ہیکنی ہومز کی جانب سے آپ کو مہیا کی جانے والی ہاوسنگ سروسز کے بارے میں معلومات مہیا کرنا ہے۔
براہ مہربانی اس کتاب کو اپنے کرایہ داری کے معاہدے کے ساتھ رکھیں اور آسان حوالے کے لئے ان کو کہیں قریب رکھیں۔ عملہ آپ سے بات کرتے ہوئے اکثر ان کا حوالہ دے گا۔
اگر آپ کچھ پوچھنا چاہتے ہیں یا کچھ جاننا چاہتے ہیں ، براہ مہربانی پہلے تسلی کر لیں کہ آیا یہ اس کتاب میں واضح کیا گیا ہے۔ اس کے شروع میں دی گئی مندرجات کی فہرست آپ کو موضوع تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ اگر تب آپ کسی سے بات کرنا چاہیں تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔
جہاں آپ کو ایک نشان نظر آئےتو ان موضوعات پر زیادہ تفصیلی معلومات دستیاب ہیں۔ آپ یہ معلومات اپنے نیبر ہڈ آفس سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ہم سے رابطہ کرنا
تمام نیبر ہڈ آفسز، ٹی ایم او آفسز، ریپئیر کنٹیکٹ سینٹر اور دوسرے مفید فون نمبرز اس دستی کتاب کے پچھلی طرف خانے میں رکھے رابطےکا صفحہ پر دئے گئے ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے گھرانے کا کوئی فرد اس کتاب کے کسی حصے کی وضاحت چاہے گا، یا سی ڈی یا ٹیپ پر، یا بڑے حروف میں شائع کرنا چاہے گا تو براہ مہربانی ہمیں آگاہ کریں۔
اگر آپ ہم سے اپنی زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں، یا ہماری کسی دستاویز کا ترجمہ کرانا چاہتے ہیں تو اپنے نیبر ہڈ آفس سے رابطہ کریں۔

