غیرسماجی رویہ اور ہراساں کرنا

ہم چاھتے ھیں کہ آپ اپنے گھر اور کمیونٹی میں خود کو محفوظ و مامون محسوس کریں۔ اگر آپ محسوس کرتے ھیں کہ کسی کے غیر سماجی یا پریشان کن رویے کی وجہ سے آپ کی زندگی متاثر ھورھی ھے تو اپنے نیبر ہڈ کے ہیٹ کرائم (نفرت انگیز جرائم) کے یونٹ سے رابطہ کریں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

میں کیا اقدامات کر سکتا ھوں؟

اگر آپ اپنے خلاف تشدد یا بدسلوکی کی وجہ سے خوفزدہ ھیں تو براہ مہربانی اپنے نیبرہڈ آفس سے رجوع کریں۔ ہمیں اس مسئلے کی تمام تفصیلات درکارھو ‎ ں گی، لہذا، آپ کو چاہیے کہ آپ واقعات کو ایک ڈائری میں لکھ‍ کر رکھیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے اور حتی الوسع آپ کی مدد کریں گے۔ ظاہر ھے اگر جرم کا ارتکاب ھو چکا ھو تو آپ کو پولیس کو بھی مطلع کرنا چاہیے۔

کونسل کیا کر سکتی ھے؟

اگر تو مسئلہ کسی ایسے کرایہ دار سے ھے جو آپ کے ہمسائے میں رہتا ھے اور اس کا تعلق کرایہ داری کے معاہدے کی خلاف ورزی سے ھے تو ہم قصوروار کرایہ دار کے خلاف قانونی کاروائی کر سکتے ھیں۔
ہم ہراساں کرنے یا ڈرانے دھمکانے کے واقعات کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ھیں۔ اگرمسئلہ کسی نجی رہائش گاہ کے مالک سے ھے تو ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ کیا کیا جائے اورآپ کی اعانت کریں گے۔ آپ کسی وکیل سے بھی مشورہ کر سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، کیا کیا جا سکتا ھے اور بدسلوکی اور تشدد۔

اگر مجھے کسی ہمسائے کے بارے میں تشویش ھو کہ اسے ہراساں کیا جا رہا ھو تو؟

اگر آپ کو لگتا ھے کہ آپ کا پڑوسی غیر سماجی رویے کا شکار ھے اور اسے مدد کی ضرورت ھے تو یہ بات عین ممکن ھے کہ ہم ان سے رابطہ کریں۔ اور اس مسئلے پر ان سے گفتگو کریں۔ آپ ہمیں جو بھی معلومات فراہم کریں گے ہم انہیں صیغہ راز میں رکھیں گے۔

کیا میں کسی دوسرے گھر میں منتقل ھو سکتا ھوں؟

عموما ہم آپ کو دوسرے گھر میں منتقل نہیں کرتے بلکہ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ھیں۔ تاہم، اگر اس بات کا واضح ثبوت ھو کہ آپ یا آپ کے گھر کے کسی فرد کو خطرہ ھے تو ہم کسی دوسری املاک پر آپ کی منتقلی میں مدد کرسکتے ھیں۔

غیرسماجی رویہ کیا ھے؟

غیرسماجی رویے میں ہر وہ فعل شامل ھے جس سے آپ کے علاقےمیں مقیم لوگوں کی زندگی کا معیار متاثر ھو سکتا ھے، جس سے بے چینی یا خطرہ پیدا ھو۔ اس میں شورشرابہ، نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت، چوری، غنڈہ گردی، لوٹ مار اور عصمت فروشی شامل ھیں۔ اس میں دوسروں کو ہراساں کرنا اور نفرت انگیز جرائم بھی شامل ھیں۔

نفرت انگیز جرائم اور دوسروں کو ہراساں کرنے سے یہ مراد ھے کہ جان بوجھ‍ کر کسی کو نقصان پہنچایا جائے یا خوفزدہ کیا جائے، اس میں کونسل کے عملے کے افراد اور ٹھیکدار بھی شامل ھیں۔ اس کی بنیاد عموما کسی شخص کے خلاف تعصب پر ھوتی ھے۔ مثال کے طور پر کسی کی نسل، رنگ، قومیت، نسلی تعلق، مذہبی یا سیاسی اعتقاد، صنف، عمر، جنسی میلان، جسمانی معذوری یا ذہنی حالت کی بنیاد پر کسی کے خلاف تعصب برتنا۔ اس میں نسلی، ہم جنس پرستی، جنسی تشدد اور گھریلو تشدد شامل ھیں۔ اس قسم کی کاروائیوں میں دیواروں پر بے ڈھنگی تحریریں لکھنا، املاک کو نقصان پہنچانا، تحریری یا زبانی بدتمیزی، پیچھا کرنا، دھمکیاں اور تشدد شامل ھیں۔

کیا کیا جا سکتا ھے

ہمارے نیبرہڈ آفس غیر سماجی رویے کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔ اگر ہمیں کسی ہمسائے، گھر کے کسی فرد با کسی ملاقاتی کے بارے میں غیر سماجی رویے کی شکایت موصول ھو تو ہم معاملے کی اچھی طرح سے چھان بین کریں گے اور مناسب اقدامات کریں گے۔ یہ ایک تنبیہی خط ، حکم امتناعی یا رویے کے بارے میں معاہدہ یا حکم، یا آپ کی کرایہ داری کا خاتمہ بھی ھو سکتا ھے۔ اس قسم کے رویے سے نمٹنے کے لئے ہم دوسری ایجنسیوں بشمول پولیس (اگر آپ متفق ھوں تو) کی معاونت بھی حاصل کریں گے۔

ہم نے ایک اسٹیٹ سیفٹی ٹیم قائم کی ھے جو ہماری اسٹیٹ پر فراڈ اور جرائم کے سنگین واقعات سے نمٹتی ھے۔

نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت اور ہراساں کرنے کے جرائم- اگر آپ یا آپ کے ساتھ‍ رھنے والا، یا کرایہ دار بن کر رھنے والا کوئی بھی شخص ڈرانے دھمکانے یا نشہ آور ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا تو ہم آپ کو بے دخل کر دیں گے۔