بند گٹر یا پائپ کھولنا
اگرآپ ان ہدایات کو سمجھ نہیں سکتے یا محسوس کرتے ھیں کہ آپ ان پر عمل نہیں کر سکتے تو ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر یا اپنے ٹی۔ایم۔او سے رابطہ کریں۔
.gif)
![]()
عام ہدایات
- پائپ بند ھونے کی وجہ عموما گندگی، چکنائی، چائے کی پتی، بالوں کا پھنسنا وغیرہ ھوتی ھے۔ ڈی آئی وائے (DIY) سٹورز سے صفائی کی مصنوعات خرید کر ان سے رکاوٹوں اور نکاسی کے پائپوں کی باقاعدگی سے صفائی کرنا مفید ھو سکتا ھے۔
- رکاوٹ عموما نصب شدہ سامان (باتھ ٹب، بیسن وغیرہ) کے نیچے ھوتی ھے۔ اس میں ہمیشہ کچھ پانی موجود رھتا ھے تاکہ نکاسی کے پائپ سے بو اوپر نہ آنے پائے۔ تاہم، اس میں کچرا جمع ھو سکتا ھے اور اس میں پھنس سکتا ھے۔
- اگر ایک سے زیادہ چیزیں (باتھ ٹب، بیسن وغیرہ) بند ھو جائیں تو ھو سکتا ھے کہ خرابی مین گٹر یا کچرا جمع ھونے والے خانے میں ھو۔ اس کو صاف کرنے کے لئے پلمبر کی ضرورت ھوگی۔ اگر ایسا ھو تو ہم سے رابطہ کریں۔
کیا کیا جائے
آپ کو چاہئیں:
- ڈونگا
- جگ یا کپ
- کپڑے کا ٹکڑا یا برتن دھونے کا کپڑا
- دباؤ ڈالنے والا (پلنجر)
- ربڑ کے دستانے
بند باتھ ، بیسن یا سنک کو کھولنے کے لئے:
- کسی جگ یا کپ کی مدد سے زیادہ تر پانی نکال لیں
- بہاؤ کے منہ پر کپڑے کا ٹکڑا یا برتن دھونے کا کپڑا کس کر رکھیں
- پلنجر کو پلگ کے منہ پر رکھیں اور اوپر نیچے پمپ کریں۔ اس سے عموما بند پائپ کھل جاتا ھے
- رکاوٹ کو دور کرنے کے بعد ٹریپ کو کھولیں اور صاف کریں
- جب کام ختم ھو جائے تو اپنے ہاتھ اور استعمال شدہ آلات اچھی طرح سے دھوئیں
بند ٹوائلٹ کھولنے کے لئے:
- اگر پین پہلے ہی سے بھرا ہوا ھے تو کسی جگ یا ڈونگے کی مدد سے بالٹی میں پانی نکال لیں
- برش یا پلنجر کو پین کے پیندے میں گھسائیں
- اسے پوری قوت سے اوپر نیچے کم از کم دس دفعہ پمپ کریں۔ اس سے پریشر بنتا ھے جس کی وجہ سے ھو سکتا ھے کہ بند گٹر یا پائپ کھل جائے
- ٹوائلٹ کو فلش کر کے دیکھیں کے بند پائپ کھل گیا ھے یا نہیں
- ھو سکتا ھے کہ آپ کو یہ عمل بار بار دھرانا پڑے ، تاکہ ٹوائلٹ نارمل طور پر فلش ھونے لگے۔ اگر ایک یا دو کوششوں کے بعد کوئی بہتری نظر نہ آئے تو ہم سے رابطہ کریں
- جب کام ختم ھو جائے تو اپنے ہاتھ اور استعمال شدہ آلات اچھی طرح سے دھوئیں
