شکایات
اگرآپ کوکوئی شکایت ھے تو ہمیں آگاہ کریں۔ ہم اس کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کی رائے اور شکایات ھمیں اپنی غلطیاں درست کرنے اور آپ کے لئے خدمات کو بہتر بنانے میں مدد کریں گی۔ فون نمبر اور پتے کے لئے رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ فرمائیں۔
آپ کے سوالات کے جوابات
اگرمیںنےمدعےکواٹھاناھوتومیں کس سے رابطہ کروں؟
پہلے قدم کے طور پر اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کرنا بہتر ھے۔ آپ ٹیلی فون، ای میل یا خط لکھ سکتے ھیں یا ذاتی طورپردفترمیں ملاقات کر سکتے ھیں ۔ رابطے کی تفصیلات کے لئے رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ فرمائیں۔ ہم مسئلہ کی چھان بین کریں گے یا صورتحال کی وضاحت کریں گے۔ ایک دفعہ جب حقائق معلوم ھو جائیں تو مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جا سکتا ھے۔ اگرآپ ہمارے پہلے جواب سے مطمئن نہیں ھیں تو ہمارا ایک شکایتی طریقہ کار ھے جس پر آپ کو عمل کرنا ھو گا۔ باقاعدہ شکایت کے لئے، ملاحظہ کریں، ہمیں آگاہ کریں، اور شکایتی طریقہ کار۔
میں کسی کاروائی کی توقع کر سکتا ھوں؟
اگرچھان بین کے بعد ہمیں معلوم ہوا کے ہم غلطی پر تھے، تو ہم تحریری طورپرمعذرت کریں گے اور معاملات کو درست کرنے کے لئے جو کچھ ہم سے ھو سکا، کریں گے۔ ہم اس امر کو یقینی بنانے کے لئے بھی کوشش کریں گے کہ آپ کو اور آپ کے کرایہ دار کو وہی مسئلہ دوبارہ نہ ھو۔ اگرآپ کی شکایت ہماری کسی پالیسی کے بارے میں تھی، تو ہم پالیسی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرسکتے ھیں تاکہ معلوم ھو سکے کہ آیا تبدیلیاں ضروری ھیں۔
میں اور کس سے رابطہ کرسکتا ھوں؟
آپ کسی بھی وقت اپنے مقامی کونسلر سے رابطہ کرسکتے ھیں جو آپ کی طرف سے کسی ایسے معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کرسکتا ھے جو آپ کے لئے خدشے کی وجہ بن رھا ھے۔ ان کی لوگو ں سے عام ملاقاتوں کی تفصیل کونسل کی ویب سائٹ www.hackney.gov.uk پرمل سکتی ھیں۔ آپ مئیرآفس یا اپنے مقامی ممبر پارلیمنٹ سے بھی رابطہ کر سکتے ھیں۔
اگرآپ کو ہیکنی ہومز سے کوئی سنگین شکایت ھے اور آپ شکایتی مراحل سے گزرنے کے بعد بھی مطمئن نہیں ھیں، توآپ لوکل گورنمنٹ امبڈزمن سے رابطہ کر سکتے ھیں۔ امبڈزمن ایک خود مختارادارہ ھے جو معاملے کی مزید چھان بین کرسکتا ھے۔ رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ فرمائیں۔
ہمیں آگاہ کریں
ہم جانتے ھیں کہ کئی دفعہ ایسا ھو سکتا ھے کہ آپ حاصل ھونے والی خدمت سے ناخوش ھوں۔ اگر ایساھوتا ھے توبراہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں اور ہمیں معاملات کو درست کرنے کا موقع دیں۔
اپنے نیبرہڈ آفس کو فون کرنا یا ان سے ملاقات کرنا بہترھے۔ آپ عملے کے کسی رکن سے بات کرنے کا کہہ سکتے ھیں۔ عام طورپرہم غلطیوں اورغلط فہمیوں کو بہت جلد ٹھیک کر سکتے ھیں۔
اگرہم اس طریقے سے مسئلہ حل نہ کر سکے تو ہم شکایات کے ایک طریقہ کار پر عمل کرتے ھیں۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی شکایت کو مؤثر اور بہتر طور پر نمٹایا گیا ھے۔ ہمارا ایک کتابچہ 'تشکرات اور شکایات' ھے جو آپ اپنے نیبرہڈ آفس یا شکایتی ٹیم سے حاصل کرسکتے ھیں۔ یہ کتابچہ طریقہ کار واضح کرتا ھے اوراس میں ایک شکایتی فارم ھے جو آپ بھر سکتے ھیں۔ آپ اسے دستی طورپرواپس کر سکتے ھیں (آپ کو اس کی رسید دی جائے گی) یا اس کو مفت بھجوا سکتے ھیں، یا www. hackney homes.org.uk پر جا کر آن لائن فارم مکمل کرسکتے ھیں۔
شکایتی طریقہ کار
پہلا مرحلہ- ہم تین دن کے اندربذریعہ خط ، آپ کی شکایات موصول ھونے کی اطلاع دیں گے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کی شکایت کون نمٹائے گا۔ وہ معاملے کا جائزہ لیں گے اور 15 کام کے دنوں کے اندرآپ کو تحریری جواب بھجوائیں گے۔
دوسرا مرحلہ- اگرآپ پہلے مرحلے کے نتائج سے خوش نہیں ھیں تو آپ شکایتی ٹیم سے اس معاملے کی چھان بین کے لئے کہہ سکتے ھیں۔ وہ معاملے کا جائزہ لیں گے اور 15 کام کے دنوں کے اندرآپ کو تحریری جواب بھجوائیں گے۔
تیسرامرحلہ- اگر آپ ابھی بھی خوش نہیں ھیں تو آپ ہیکنی کونسل کی اسٹینڈرڈ اور کمپلینٹ ٹیم کواپنی شکایت کا جائزہ لینے کے لئے کہہ سکتے ھیں۔
وہ پہلے مرحلے کے جواب اور دوسرے مرحلے کی چھان بین کا جائزہ لیتے ھیں اورایک تفصیلی آزادانہ جائزہ لیں گے۔ وہ معاملے کا جائزہ لیں گے اور 20 کام کے دنوں کے اندرآپ کو تحریری جواب بھجوائیں گے۔
