مشاورت
ہم گھروں اوراردگرد کے علاقوں کے بارے میں کئے جانے والے فیصلوں کے کرایہ داروں پر اثرانداز ھونے پریقین رکھتے ھیں۔
آپ کے سوالات کے جوابات
کیا تبدیلیوں اورمنصوبوں کےبارےمیںمجھ سےذاتی طورپرمشورہ کیا جائے گا؟
آپ کو ایسے منصوبوں کی اطلاع دی جائے گی جو آپ کو یا آپ کے گھر کو براہ راست متاثر کرتے ھوں۔ آپ اپنے خدشات یا شکایات اپنے نیبرہڈ آفس کو پیش کر سکتے ھیں۔ آپ سے تمام رہائشیوں، یا رہائشیوں کے گروھوں کو متاثر کرھے والے دوسرے اہم معاملات میں بھی مشاورت کی جائے گی۔ ملاحظہ کریں، آپ سے مشاورت کیسے کی جائےگی۔
میں تجاویز کیسے دے سکتا ھوں؟
ہم اپنے افعال، خدمات، ادارے یا کام کے بارے میں کسی بھی تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتے ھیں۔ اگر آپ رائے دینا چاھتے ھیں تو براہ مہربانی اپنے نیبرہڈ ہاؤسنگ مینجرکو تحریر کریں یا رابطہ کریں۔ ہم آپ کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ آپ کسی بھی رائے یا خدشے کے بارے میں اپنے کرایہ داروں کے نمائندے سے بات کر سکتے ھیں۔
گھروں کے بارے میں خبریں
ہم ایک اخبار 'ہیکنی ہومزنیوز' کی اشاعت کرتے ھیں جو ہم باقاعدگی سے تمام کرایہ داروں کو بھیجتے ھیں۔ ہم امید کرتے ھیں کہ ہیکنی ہومزنیوز کے ذریعے ہم آپ کو آگاہ کر سکیں گے ہم اپنی خدمات کے ہر شعبے میں کتنا بہتر کام کر رھے ھیں اور اپنی خدمات میں ھونے والی بہتریوں اور مسائل کو نمایاں کریں۔ ہم اس اخبار میں کرایہ داروں یا دوسرے رہائشیوں کی شراکت کا خیرمقدم کرتے ھیں۔
آپ سے مشاورت کئے جانے کا حق
ہم آپ کو کونسل یا ہیکنی ہومز کے کسی بھی منصوبے کے بارے میں آگاہ کریں گے جو آپ کو یا آپ کے گھر کو متاثر کرتے ھیں، اس میں شامل ھیں:
- ترمیمات، اہم مرمتیں اور موجودہ گھروں میں بہتریاں
- کرایہ داری کی شرائط میں تبدیلیاں
- کرائے یا خدمت کے اخراجات میں تبدیلیاں
- پالیسیوں میں تبدیلیاں جواس بات کو متاثر کرتی ھیں کہ ہم اپنے گھروں یا اپنی مرمتوں کی خدمت کا انتظام کیسے کرتے ھیں
- ہم خدمت کے معیار اور اقدامات کا تعین کیسے کرتے ھیں اور ہم ان پر کتنا بہتر عمل کر رھے ھیں
- ہم فیصلے کرنے میں کرایہ داروں کو کس طرح شامل کرتے ھیں
- کسی دوسرے مالک مکان کو آپ کا گھربیچنے یا منتقل کرنے کی کوئی تجویز
- گھروں کے انتظام کے طریقہ کارمیں تبدیلیاں اور عمل درآمد
اگر آپ کے قرب وجوار میں دوسرے رہائشی متاثرھوتے ھیں تو ہم ان سے بھی مشاورت کریں گے۔
ہم آپ کو کتابچوں اور باقاعدہ اخبارات کے ذریعے ھونے والی پیش رفت سے باخبر رکھیں گے۔
آپ سے مشاورت کیسے کی جائے گی
مشاورت کے انتظامات میں مندرجہ ذیل شامل ھو سکتے ھیں:
- عملے کی جانب سے ملاقاتیں
- خطوط اور خط و کتابت کے ذریعے جائزے
- ملاقاتیں اور مرکوز گروپس
- ٹیلی فون یا گھر گھر جائزے
- خلاف معمول ملاقات کے دن اور نقل پذیرنمائشیں
ہم مشاورت کی کوئی بھی صورت استعمال کریں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ بیان کردہ معلومات آسانی سے سمجھ میں آنے والی ھوں۔ اگرآپ کو معلومات کے ترجمے کی سی ڈی، ٹیپ یا بڑے حروف میں ضرورت ہوئی تو ہم ایسا کریں گے۔
ہم آپ سے آپ کی رائے پوچھیں گے اور کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے آپ کی رائے پر غور کریں گے۔
اطمینان کے جائزے
ہم وقتا فوقتا جائزوں کا اہتمام کرتے ھیں۔ یہ ٹیلی فون انٹرویوز یا ڈاک کے ذریعے بھجوائے گئے سوال ناموں کے ذریعے کئے جا سکتے ھیں۔ اکثراوقات یہ بالمشافہ ملاقاتیں ھوں گی جو مقررکردہ تحقیق کرنے والوں کی طرف سے کی جائیں گی۔
