خاندان (تعلقات) کا انتشار
اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے فوری اقدام کریں۔ آپ کو گھر سے بزور قوت نکالنے کا اختیار صرف عدالت کے پاس ھے۔ اگر آپ پریشان ھیں تو اس معاملے پر بات چیت کے لئے اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کریں۔
آپ کے سوالات کے جوابات
کیا میرا ساتھی مجھے گھر سے نکال سکتا ھے؟
اگر کرایہ دار کے طور پر آپ کا نام درج ھے تو آپ کو گھر میں رہنے کا پورا حق ھے۔ اگر آپ شادی شدہ ھیں تو آپ دونوں کو قیام کا حق ھے۔ اگر آپ دونوں اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کون رھے گا اور کون جائے گا تو اس کا فیصلہ صرف عدالت ہی کر سکتی ھے۔ اگر آپ غیر شادی شدہ ھیں اور مشترکہ کرایہ دار نہیں ھیں تو ہم سے رابطہ کر کے بات چیت کریں کہ آپ کے پاس کیا انتخابات/چناؤ ھیں۔ مشورہ کئے بغیر اپنا قیام کا حق ہر گز نہ چھوڑیں۔ ملاحظہ کریں، آپ کے حقوق۔
کرایہ داری کون ختم کر سکتا ھے؟
کرایہ داری کے معاہدے پر درج کوئی بھی کرایہ دار، کرایہ داری کا خاتمہ کر سکتا ھے، بشرطیکہ ہمیں کم از کم چار ہفتے پہلے اس کے بارے میں خبردار کیا گیا ھو۔ اگر مشترکہ کرایہ داروں میں سے کوئی ایک، کرایہ داری میں سے اپنا حصہ ختم کرنا چاہتا ھے تو اسے ہمیں اور اپنے مشترکہ کرایہ دار کو نوٹس دینا ھو گا۔ پیچھے رہ جانے والے کرایہ دار کو از خود گھر میں رہنے کا اختیار نہیں مل جاتا۔
اگر کرایہ داری کے معاہدے پر آپ کا نام درج نہیں ھے اور آپ کا ساتھی معاہدے کو ختم کرنا چاہتا ھے، تو یہ جاننے کے لئے کہ آپ گھر میں رہ سکتے ھیں یا نہیں، فورا ہم سے رابطہ کریں۔ ملاحظہ کریں، آپ کے حقوق۔
اگر میرے ساتھی یا مشترکہ کرایہ دار نے گھر چھوڑ دیا ھے تو؟
اگر آپ کے مشترکہ کرایہ دار یا آپ کے ساتھی نےجس کا نام کرایہ دارکی حیثیت سے درج ھے، ہمیں اطلاع دئیے بغیر ہی گھر چھوڑ دیا ھے تو یہ معلوم کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں کہ آیا آپ گھر میں رہ سکتے ھیں یا نہیں۔ ہمیں ایسے کرایہ دار کے نام نوٹس جاری کرنا ھو گا جس نے ہمیں خبردار کئے بغیر گھر چھوڑ دیا ھے، اس سے پہلے کہ ہم ان کے نام کرایہ داری سے ختم کر سکتے۔
آپ کے حقوق
- مشترکہ کرایہ داروں کو گھر میں رہنے کا حق یکساں طور پر حاصل ھے۔ لیکن دونوں میں سے کوئی ایک بھی کرایہ داری کا خاتمہ کر سکتا ھے۔ اگر اس معاملے میں شامل تمام لوگوں میں اتفاق رائے ھو تو ہم کرایہ داری دوسرے کرایہ دار کو بھی منتقل کر سکتے ھیں۔
- اگر آپ مشترکہ کرایہ دار نہیں ھیں تو پھر کرایہ دار کے طور پر جس کا نام درج ھے، وہ اپنےساتھی سے گھر چھوڑنے کا مطالبہ کر سکتا ھے۔ تاہم، اگر آپ شادی شدہ ھیں تو آپ کو گھر میں رہنے کا حق حاصل ھے، لیکن ھو سکتا ھے کہ آپ کو عدالت میں جانا پڑے۔ اگر آپ کی شادی نہیں ھو ئی تو عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آپ کو گھر میں رہنے دیا جائے یا نہیں۔
- اگر کرایہ دار کے طور پر درج شدہ شخص گھر چھوڑ دیتا ھے تو پیچھے رہ جانے والے شوہریا بیوی کو حق حاصل ھے کہ وہ اس گھر میں رہ سکتے ھیں۔ لیکن غیر شادی شدہ ساتھی کو یہ جاننے کے لئے عدالت میں جانا ھو گا کہ آیا وہ وہاں رہ سکتے ھیں یا نہیں۔
- اگر آپ کے ساتھ بچے رہ رھے ھیں تو عدالت عموما ان کی بہبود کو پہلی ترجیح دے گی، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ وہ بے گھر نہ ھو جائیں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کریں۔ ہم بخوشی آپ کی صورتحال پر بحث کریں گے اور آپ کو مشورہ دیں گے۔ ہمارے ساتھ ھونے والی کسی بھی گفتگو کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔
- آپ ماہرین کے پاس بھی جا سکتے ھیں جو آپ کی مخصوص صورتحال کو مد نظر رکھتےھوئے آپ کو مشورہ دیں گے: مالی مسائل کے لئے مشورہ دینے والی ایجنسیاں، خاندانی مسائل کے لئے کونسلنگ کی خدمات، یا آپ کے قانونی حقوق کے لئے وکیل سے مشورہ
بدسلوکی اور تشدد- اگر آپ کو اپنے گھر کے کسی فرد یا سابقہ ساتھی کی طرف سے (جسمانی، جنسی یا زبانی) تشدد کی دھمکی یا تشدد کا سامنا ھو تو آپ کو مدد اور مشورے کی ضرورت ھو گی۔ کونسل کے پاس ایک تربیت یافتہ ٹیم ھے جو آپ کی مدد کر سکتی ھے۔ اس کے علاوہ،ہنگامی صورتحال میں پولیس سے رجوع کریں۔
