گیراج اور پارکنگ

آپ کے سوالات کے جوابات

میں اپنی گاڑی کہاں کھڑی کر سکتا ھوں؟

آپ صرف نشان زدہ جگہوں یا پھر سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کر سکتے ھیں۔ بیشتر علاقوں میں پارکنگ کنٹرول اسکیمیں ھیں۔ تمام کرائے داروں، رہائشیوں، اور مہمانوں کو ان قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنی چاہیے۔ ملاحظہ کریں، پارکنگ اور پارکنگ کنٹرول اسکیم ۔

میں گیراج اور پارکنگ کی جگہ کیسے کرائے پر لے سکتا ھوں؟

ہمارے پاس کرائے کے کئی گیراج ھیں۔ جبکہ بعض جگہوں میں گاڑی کھڑی کرنے کے لئے جگہیں مخصوص ھیں۔ اگر آپ کرائے پر کوئی گیراج یا پارکنگ کی جگہ لینا چاہتے ھیں تو اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کریں۔ ملاحظہ کریں، گیراج اور پارکنگ کی جگہ کرائے پر لینا ۔

کیا میں اپنے گیراج اور پارکنگ کی جگہ پر کوئی چیز محفوظ کر سکتا ھوں؟

گیراج صرف گاڑی، ویگن یا موٹر سائیکل کھڑا کرنے کے لئے ھے۔ آپ اس میں کوئی خطرناک اشیاء، مثلا پیٹرول، بوتل میں بند گیس، یا کوئی اور آتش گیر مادہ محفوظ نہ کریں۔ آپ کے گیراج کو عام اشیاء رکھنے کے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی اسے کسی کاروبار کے ضمن میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

اگر میری گاڑی جام کر دی جائے یا اٹھا لی جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

ایسا صرف اس صورت میں ھو سکتا ھے اگر آپ نے اپنی پارکنگ کنٹرول اسکیم کے قواعد و ضوابط کی پاسداری نہ کی ھو، یا کوئی ایسی گاڑی کھڑی کی ھو جس پر ٹیکس ادا نہ کیا گیا ھو یا جسے خود ہی کسی جگہ پر چھوڑ دیا گیا ھو۔ اگر آپ کی گاڑی کو جام کر دیا گیا ھو تو آپ باآسانی ادائیگی کر کے اسے چھڑوا سکتے ھیں۔ تفصیلات آپ کی گاڑی پر چھوڑی ہوئی رسید پر درج ھوں گی۔ اگر آپ کی گاڑی کو اٹھا لیا گیا ھے تو پاس ہی ایک نوٹس ھو گا جو آپ کو مطلع کرے گا کہ اسے واپس لینے کے لئے آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

گیراج اور پارکنگ کی جگہ کرائے پر لینا

لیسٹر کے علاقے میں ہمارے کئی گیراج ھیں۔ اگر آپ کرائے پر گیراج لینا چاہتے ھیں تو اپنے نیبرہڈ آفس سے رجوع کریں۔

حالانکہ پہلی ترجیح اسٹیٹ کے کرایہ داروں کو دی جاتی ھے لیکن وہ لوگ بھی گیراج یا پارکنگ کے لئے جگہ کرائے پر لے سکتے ھیں جو کرایہ دار نہیں ھیں۔

گیراج یا پارکنگ کی جگہ کے لئے کرائے کا کھاتہ الگ ھوتا ھے، لیکن آپ اسی طریقےسے اس کی ادائگی کر سکتے ھیں جس طرح سے آپ اپنا کرایہ ادا کرتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، کرائے کی ادائیگی۔

اگر آپ کے کرائے کے بقایا جات ادا نہیں ہوئے ھیں تو آپ گیراج یا پارکنگ کی جگہ کرائے پر نہیں لے سکتے۔ نہ ہی آپ کو پارکنگ کا اجازت نامہ مل سکتا ھے، اور نہ ہی آپ کو اسٹیٹ کے داخلے کے دروازے کی چابیاں مل سکتی ھیں۔

پارکنگ کنٹرول اسکیم

لیسٹر میں ایسی کئی سکیمیں ھیں۔ آپ کو کسی بھی ایسے علاقے میں گاڑی کھڑی نہیں کرنی چاہیے جہاں گاڑی کھڑی کرنے کی ممانغت ھو۔ اور آپ کو اپنے علاقے کی اسکیم کے قواعد و ضوابط کا احترام کرنا چاہیے۔

اس قانون کا اطلاق آپ کے گھرکے دیگر افراد اور مہمانوں پر بھی ھوتا ھے۔ آپ کو ہمیشہ اجازت نامہ دکھانا پڑے گا، اور ھو سکتا ھے کہ آپ کو اپنی یا اپنے گھر کے کسی دوسرے فرد کی ان گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر کا اندراج ہمارے پاس کرانا پڑے جو وہ یا آپ اسٹیٹ پر کھڑی کرتے ھیں۔

پارکنگ