اہل خانہ میں تبدیلیاں

ہم باقاعدگی سے گھروں کا دورہ کرتے ھیں تاکہ معائنہ کر سکیں کہ جن کا نام کرایہ دار کے طور پر درج ھے وہ واقعی گھر میں رہ رھے ھیں یا نہیں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

میرے گھر میں میرے ساتھ‍ کون کون رہ سکتا ھے؟

آپ کے خاندان کا کوئی بھی فرد آپ کے ساتھ‍ رہ سکتا ھے، اور آپ چاہیں تو کرایہ دار بھی رکھ‍ سکتے ھیں، بشرطیکہ آپ تعارفی یا تنزلی کرایہ داری نہیں ھیں۔
آپ اپنے گھر کو جزوی طور پر(مکمل طورپرنہیں) کرائے پرچڑھا سکتے ھیں۔ آپ کو پہلے ہماری تحریری اجازت حاصل کرنی ھو گی۔ ہم بغیر کسی معقول وجہ کے کبھی انکار نہیں کریں گے۔ اگر ہم ایک ماہ تک کوئی جواب نہ دیں تو آپ یہ تصور کر سکتے ھیں کہ ہم نے اجازت دے دی ھے۔ اگر کوئی مستقل بنیادوں پر آپ کے گھر میں منتقل ھوتا ھے یا آپ کے گھر سے رخصت ھوتا ھے تو یہ بات آپ کو ملنے والے ہاؤسنگ یا دیگربینیفٹس کی اہلیت کو متاثر کر سکتی ھے۔

اگر میرے گھر کے افراد کی تعداد میں تبدیلی آئے تو؟

اگر آپ کا کنبہ بڑھ‍ جائے اور آپ کی رہائش گاہ چھوٹی پڑ جائے تو آپ بڑی رہائش گاہ میں منتقلی کے لئے درخواست دے سکتے ھیں۔ ایک متبادل راستہ یہ ھے کہ آپ کسی اور کنبے کے ساتھ‍ باہمی رضامندی کے تحت گھر تبدیل کر لیں۔ ملاحظہ کریں، گھر تبدیل کرنا ، اور ملاحظہ کریں، منتقلی کے دیگر طریقے۔
اگر آپ کو کسی بڑے گھر کی ضرورت نہیں رہی تو ہم کسی چھوٹے گھر کو ڈھونڈنے اور اس میں منتقل ھونے میں آپ کی مدد کر سکتے ھیں۔ اور منتقلی کے کچھ‍ اخراجات اٹھانے کے لئے بھی تیار ھیں۔ اپنے نیبر ہڈ آفس سے معلوماتی پرچہ طلب فرمائیں۔

کیا میرے ساتھ‍ کوئی مشترکہ کرایہ دار بن سکتا ھے؟

اگر آپ اپنی کرایہ داری کی مدت میں شادی کر لیتے ھیں، کسی کے ساتھ‍ شراکت کر لیتے ھیں یا محض اپنے کسی دوست کے ساتھ‍ ہی اپنا گھر بانٹنا چاہتے ھیں تو ہم انہیں مشترکہ کرایہ دار بننے کی اجازت دے سکتے ھیں۔ ان کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ھونی چاہیے اور ممکن ھے کہ ہم رضامندی سے پہلے ان کے سابقہ رہائشی حالات کی چھان بین کریں۔ ملاحظہ کریں، مشترکہ کرایہ داریاں۔

میری کرایہ داری کون سنبھال سکتا ھے؟

یہ خود بخود آپ کے مشترکہ کرایہ دار کو منتقل ھو جائے گی۔ ورنہ آپ کا شوہر، بیوی یا ساتھی اس کو سنبھال سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، کرایہ دار کی وفات اور اپنی کرایہ داری کسی اور کے حوالے کرنا۔

مشترکہ کرایہ داریاں

مشترکہ کرایہ داری سے مراد ھے کہ دو بالغ افراد (جن کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ھے) کا نام کرایہ داری کے معاہدے میں درج ھو۔

ہر کرایہ دار مشترکہ اور انفرادی، دونوں حیثیتوں سے کرایہ داری اور پورا کرایہ ادا کرنے کا ذمہ دار ھے۔ اگر دونوں کرایہ داروں میں سے کوئی ایک معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا ھے تو دوسرا کرایہ دار بھی اس کا ذمہ دار گردانا جا سکتا ھے۔

دونوں کرایہ داروں کے حقوق یکساں ھیں۔ دونوں کرایہ دار ہاؤسنگ بینیفٹ کے لئے درخواست دے سکتے ھیں۔

اگر مشترکہ کرایہ داروں میں سے کوئی ایک اپنے حصے کی کرایہ داری کا خاتمہ کرنا چاھے تو دوسرے کرایہ دار کو از خود قیام کا حق نہیں ملتا۔

اپنی کرایہ داری کسی اور کے حوالے کرنا(سپردگی)

آپ اپنی کرایہ داری کسی اور کے حوالے کر سکتے ھیں، بشرطیکہ، آپ نے یہ کرایہ داری کسی رشتے دار سے نہیں لی تھی، جس نے اسے آپ کو سونپ دیا۔ آپ اسے مشترکہ کرایہ دار یا اپنے ساتھی کو بھی سونپ سکتے ھیں جو آپ کے ساتھ‍ مقیم ھو، یا پھر کسی یا غیر شادی شدہ ساتھی کو، جو کم از کم بارہ ماہ سے آپ کے ساتھ‍ مقیم ھو۔ اپنی کرایہ داری کسی اور کے سپرد کرنے سے پہلے آپ کو ہم سے اجازت لینا ھو گی۔

کرایہ دار کی وفات (وراثت)

قانون کے مطابق کسی کرایہ داری کو محض ایک دفعہ کسی دوسرے کے حوالے کیا جا سکتا ھے۔

اگر کوئی کرایہ دار وفات پا جاتا ھے، تو مشترکہ کرایہ دار خود بخود کرایہ داری سنبھال لے گا۔ اگر کوئی مشترکہ کرایہ دار نہیں ھے، ایک ساتھی (شادی شدہ یا غیر شادی شدہ، بشمول ہم جنس پرست جوڑے) کو کرایہ داری لینے کی اجازت مل سکتی ھے۔ بشرطیکہ وہ تعارفی یا تنزلی کرایہ داری نہیں تھی۔ اس کو وراثت کہتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، کرایہ دار کے حقوق۔

مشترکہ کرایہ دار یا ساتھی کے لئے لازم ھے کہ کرایہ دار کی وفات کے وقت وہ گھر اس کی واحد رہائش گاہ ھو۔ ایک غیر شادی شدہ ساتھی کے لئے لازم ھے کہ وہ کم از کم بارہ ماہ سے کرایہ دار کے ساتھ‍ مقیم ھو۔ اگر کوئی مشترکہ کرایہ دار یا ساتھی نہیں ھے تو ممکن ھے کہ خاندان کا کوئی اور فرد جو اس گھر میں رہ رھا ھو، وہ اس کرایہ داری کو سنبھال لے، لیکن صرف بعض شرائط کے تحت ہی ایسا ھو سکتا ھے۔

کرایہ داری کے خواہش مند افراد کو چاہیے کہ کرایہ دار کے وفات پا جانے کے تین ماہ کے اندر اندر درخواست دیں۔