ہاؤسنگ اور کونسل بینیفٹ (فوائد)
ہاؤسنگ بینیفٹ (رہائشی فوائد) اور کونسل ٹیکس بینیفٹ سے متعلق معلومات اور درخواستوں کے تمام امور سے سنٹرل بینیفٹ ٹیم نمٹتی ھے۔ رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ فرمائیں۔
آپ کے سوالات کے جوابات
مجھے ہاؤسنگ اور کونسل بینیفٹس کس طرح حاصل ھو سکتے ھیں؟
درخواست کا فارم حاصل کرنے کے لئے آپ کو اپنے علاقے کے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کرنا ھو گا یا پھر بینیفٹ ٹیم کو فون کرنا ھو گا جو آپ کو فارم بھجوا دیں گے۔ ٹیلی فون نمبر کے لئے رابطےکا صفحہ ملاحظہ فرما ئیں۔
آپ کو ملنے والی رقم کا تخمینہ اس بناء پر لگایا جائے گا کہ آپ کی آمدنی ، اور گھر کے افراد کی تعداد کیا ھے، آیا آپ معذور یا پنشنر ھیں، یا پھر آپ کی کسی بھی قسم کی بچت کو مدنظر دکھتے ہوئے۔ جب آپ کی درخواست منظور ھو جائے گی تو بینیفٹ ٹیم آپ کو تحریری طور پر مطلع کرے گی جس میں آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ کو کتنی رقم دی جائے گی۔ بینیفٹ کی رقم براہ راست آپ کے کھاتے میں جمع کرا دی جائے گی۔ ملاحظہ کریں، کرائے کی ادائیگی ۔ اگر آپ کو محسوس ھو کہ آپ کو دی جانے والی رقم کا تخمینہ صحیح طور پر نہیں لگایا گیا تو آپ دوبارہ جائزے کے لئے کہہ سکتے ھیں۔
اگر کوئی بچت یا کوئی اور ذریعہ آمدنی ھو تو؟
اگر آپ کی کوئی بچت یا کوئی اور آمدنی کا کوئی اور ذریعہ بھی ھے (مثلا پرائیویٹ پنشن) تو اس کا اثر آپ کو ملنے والی بینیفٹ کی رقم پرھو سکتا ھے۔ تاہم، ایک مخصوص حد تک بچت یا آمدنی آپ کوملنے والی بینیفٹ کی رقم پربالکل اثرانداز نہیں ھو گی۔ بچت میں فاضل نقدی، بنک یا بلڈنگ سوسائٹی کے کھاتے میں رکھا روپیہ، یونٹ ٹرسٹس، سٹاکس یا حصص، آمدنی یا سرمایہ کاری بانڈز، پریمئیم بانڈز، یا فاضل یکمشت ادائیگی شامل ھیں۔
اگر آپ کی کوئی بچت یا دیگر ذریعہ آمدن بھی ھے تو بھی حوصلہ شکن نہ ھوں۔ درخواست دائر کرنے میں کوئی حرج نہیں ھے۔
حالات میں تبدیلی
اگر آپ کے حالات میں کوئی تبدیلی آئے تو آپ کو فورا بینیفٹ ٹیم یا اپنی نیبرہڈ ٹیم کو مطلع کرنا چاہیے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپ کو وہ تمام بینیفٹس ہمیں لوٹانا ھوں گے جو ہم نے آپ کو زائد ادا کئے ھیں۔ اگر ہمیں آپ کے حالات کے بارے میں کسی قسم کی تبدیلی کی اطلاع ملی، جس کے بارے میں آپ نے ہمیں مطلع نہ کیا ھو، تو ہمیں یہ معلومات بینیفٹس ٹیم کو پہنچانا ھوں گی۔
ہاؤسنگ بینیفٹ
یہ ان کرایہ داروں کے لئے ھے جن کی آمدنی کم ھے یا جو ویلفیربینیفٹس (فلاحی بہبود) پر انحصار کرتے ھیں۔ یہ صرف کرا ئے کی ادائیگی میں مدد کے لئے ھے۔ اس میں گیراج کا کرایہ، گھریلو اشیاء کا بیمہ (انشورنس)، پانی اور ہیٹنگ کے اخراجات شامل نہیں ھیں۔ یاد رکھیں، اگر آپ کے ہاؤسنگ بینیفٹ آپ کا پورا کرایہ ادا نہیں کر سکتے تو اضافی رقم آپ کو خود ادا کرنی ھو گی۔
آپ کو ملنے والی رقم کا انحصار آپ کے کرائے، آمدنی اور آپ کی کسی بھی قسم کی بچت یا سرمایہ کاری پر ھے۔ یہ اس بات پر بھی منحصر ھے کہ آپ کے گھر میں کتنے افراد رہائش پذیر ھیں اورآیا ان میں سے کوئی برسرروزگار ھے۔
حالات میں تبدیلی- آپ کو بینیفٹ ٹیم کو اپنے حالات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے فورا مطلع کرنا چاہیے۔ مثلا آپ کے گھر میں قیام پذیر افراد کی تعداد میں تبدیلی، یا آپ کی آمدنی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی۔ اگر آپ ہیکنی کاؤنٹی کی کسی دوسری املاک پر منتقل ھوتے ھیں تو اس صورت میں بھی آپ کو انہیں مطلع کرنا چاہیے۔ ایسا آپ کو نئی جگہ پر منتقل ھونے سے پہلے کرنا چاہیے۔
کونسل ٹیکس بینیفٹ
یہ ان لوگوں کے لئے ھے جن کی آمدنی کی کم ھے یا جو ویلفیربینیفٹس پر انحصار کرتے ھیں، اور جن سے عموما توقع کی جاتی ھے کہ وہ کونسل ٹیکس ادا کریں۔
بینیفٹ کے طور پر دی جانے والی رقم درج ذیل باتوں پر منحصر ھے:
- آپ کی آمدنی اور کسی بھی قسم کی بچت یا سرمایہ کاری
- آپ کے ذاتی حالات
- آپ کے گھر پر لاگو ھونے والی کسی تخفیف کے بعد کونسل کی طرف سے مقرر کردہ کونسل ٹیکس کی رقم
- کچھ گھروں کو ا ن کے کونسل ٹیکس میں تخفیف مل سکتی ھے، مثال کے طور پر ان لوگوں کو جو اکیلے رھتے ھیں یا جہاں طلباء رہائش پذیر ھوں ۔ اگر آپ بینیفٹ پر نہیں بھی ھیں تو بھی یہ تخفیف لاگو ھو گی۔
آپ کے کلیم (حق دعوی) کی تجدید
وقتا فوقتا آپ کے بینیفٹ کلیم کا جائزہ لیا جاتا ھے۔ جب آپ کو تجدید کا فارم ملے تو براہ مہربانی اسے فورا مکمل کر کے واپس بھجوا دیں گے۔ اگر آپ اسے وقت پر واپس نہیں بھجوا ئیں گے تو آپ کے کرا ئے کے بقایا جات میں اضافہ ھو سکتا ھے۔
