اپنے فلیٹ میں رہن سہن

اگر آپ کسی فلیٹ، بیڈسٹ یا دو منزلہ رہائش گاہ میں رہتے ھیں، تو اپنے ہمسایوں کے حقوق کا احترام کرنا، ان کا خصوصی خیال رکھنا اور مشترکہ جگہوں کی دیکھ‍ بھال کرنا آپ کا اخلاقی فرض ھے۔

آپ کے سوالات کے جوابات

مشترکہ جگہوں کی صفائی کے لئے کون ذمہ دار ھے؟

منزلوں، سیڑھیوں اور درمیانی جگہوں کی صفائی کے لئے اسٹیٹ کے خاکروب مامور ھیں۔ انہیں واضح طور پر ہدایت کی جاتی ھے کہ کیا صاف کرنا ھے اور کتنی بار صفائی کرنی ھے۔ ملاحظہ کریں، مشترکہ دائرہ کار ۔ اگر آپ کو کسی مسئلے کا سامنا ھے تو اپنے نیبرہڈ آفس سے رجوع کریں۔

مشترکہ جگہوں اور باغوں کی دیکھ‍ بھال کے لئے کون ذمہ دار ھے؟

ان مشترکہ جگہوں، باغوں اور کھیل کے میدانوں کی دیکھ‍ بھال ہماری ذمہ داری ھے جو ہماری ملکیت ھیں۔ اس میں گھاس کی کٹائی اور باڑ کی دیکھ‍ بھال، راستے اور سکھانے کی جگہیں ھیں۔ اس کے علاوہ داخلے کے فون اور لفٹ کی مرمت بھی ہماری ذمہ داری ھے۔ کسی بھی قسم کی مرمت یا غلط استعمال کی صورت میں ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر سے معمول کے مطابق رجوع کریں۔ ان جگہوں کی دیکھ‍ بھال کرنے اور انہیں خوشنما بنانے میں ہماری مدد کرنا آپ کا فرض ھے۔

ٹیلی ویژن کے ایریل اور سیٹلائیٹ ڈش کے لئے کون ذمہ دار ھے؟

کچھ‍ رہائشی بلاکس میں ہم تے مشترکہ ٹیلی ویژن ایریل نصب کئے ھیں۔ اگر ان بلاکوں میں آپ کو اپنے ٹیلی ویژن کے ساتھ‍ کوئی مسئلہ ھے تو اپنے ہمسایوں سے دریافت کریں کہ آیا انہیں بھی ایسا کوئی مسئلہ ھے۔ ھو سکتا ھے کہ مسئلہ صرف آپ کے ٹیلی ویژن کے ساتھ‍ ھو۔ اگر دوسرے کرایہ داروں کو بھی وہی مسئلہ درپیش ھو تو اس کی اطلاع معمول کی مرمت کے طور پرہاؤسنگ کنٹیکٹ سینٹر کو دیں۔
اگر آپ ٹیلی ویژن کا ایریل یا سیٹلائیٹ ڈش نصب کرنا چاہتے ھیں تو آپ کو پہلے ہم سے تحریری اجازت حاصل کرنی ھو گی۔

فلیٹوں میں شور و غل کے سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ھے؟

فلیٹوں کے بلاکس میں آواز باآسانی دیواروں اور فرش کے پار سنی جا سکتی ھے۔ فلیٹوں میں رہنے والوں سے توقع کی جاتی ھے کہ وہ اپنے ہمسایوں کےآرام کا خاص خیال رکھیں اور ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں۔ ملاحظہ کریں، ہمسایوں کا احترام اور شوروغل اور پریشانی ۔

ہمسایوں کے حقوق کا احترام

صحت اور حفاظت

مشترکہ دائرہ کار