اپنے گھر میں رہن سہن

یاد رکھیں کہ آپ اپنے گھر میں جو بھی کرتے ھیں، اس سے آپ کے ہمسائے متاثر ھو سکتے ھیں۔ براہ مہربانی، دوسروں کے آرام کا خیال کریں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

کیا مجھے پالتو جانور پالنے کی اجازت ھے؟

آپ زیادہ تر پالتو جانور رکھ‍ سکتے ھیں لیکن آپ کو ذمہ دارانہ مالکانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ھو گا۔ اور اس بات کو یقینی بنانا ھو گا کہ آپ کے پالتو جانور ہمارے ملازمین یا دوسرے رہائش پذیر لوگوں کے لئے تکلیف، خطرے یا صحت کے لئے نقصان کا باعث نہ ھوں۔ ملاحظہ کریں، پالتو جانور۔

میں کوڑا کرکٹ کہاں اور کیسے پھینکوں؟

کونسل عموما نصب شدہ کوڑے کے ڈبوں میں سے ہفتے میں ایک بار کوڑا اکٹھا کرتی ھے۔ اپنے ہمسایوں سے دریافت کر لیں کہ آپ کے علاقے میں کوڑا اکٹھا کرنے کا دن کون سا ھے۔ اس کے علاوہ ہم نے ری سائیکلنگ کے متعدد ڈبے نصب کئے ھیں جنہیں ہفتے میں ایک بار خالی کیا جاتا ھے۔ آپ کوڑے کے بڑے ڈھیروں یا کسی بڑی شے کو کوڑا اکٹھا کرنے کی جگہ (سکپ) یا لندن میں اپنے قریبی 'ٹپ' لے جا سکتے ھیں۔ اس کے علاوہ آپ کونسل کی ماحولیاتی سروس سے خصوصی طور پر کوڑا اکٹھا کرنے کا بندوبست بھی کر سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا۔

کیا مجھے اپنے گھر سے کاروبار کرنے کی اجازت ھے؟

آپ بعض مخصوص کاروبار اپنے گھر سے چلا سکتے ھیں، بشرطیکہ آپ نے ہم سے اس کی تحریری اجازت حاصل کی ھو۔ آپ کے کاروبار سے آپ کے ہمسایوں کو کسی طرح کی بے آرامی نہیں ھونی چاہیے۔ نہ ھی آپ اپنے گاہکوں سے گھر پر مل سکتے ھیں۔ اور ظاہر ھے کہ آپ اپنے گھر کو کسی قسم کے غیر قانونی یا غیر اخلاقی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کر سکتے۔

مجھے اپنے باغیچے میں کس قسم کی تبدیلیوں کی اجازت ھے؟

ایک معقول حد تک آپ اپنے باغیچے میں کسی بھی قسم کی لینڈ سکیپنگ اور باغبانی کر سکتے ھیں۔ درخت یا باڑ وغیرہ کاٹنے سے پہلے آپ کو ہم سے رجوع کرنا ھو گا۔ بعض بڑے اقدامات سے پہلے آپ کو ہماری اجازت درکار ھو گی۔ ملاحظہ کریں، آپ کا باغیچہ اور گیراج اور پارکنگ ۔

آپ کا باغیچہ

آپ کی ذمہ داری ھے کہ:

مندرجہ ذیل میں سے کو‎‎ئی بھی قدم اٹھانے کے لئے آپ کو ہماری تحریری اجازت درکار ھو گی:

پالتو جانور

کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا