گھر میں منتقل ھونا

آپ کے سوالات کے جوابات

میں کرائے کے گھر میں کب منتقل ھو سکتا ھوں؟

اپنی کرایہ داری کے معاہدے پر درج تاریخ کو آپ قانونی طور پر کرایہ دار بن جاتے ھیں۔ اس تاریخ سے ہی گھر کی دیکھ‍ بھال اور کرائے کی ادائیگی آپ پر فرض ھو جاتی ھے، خواہ آپ فوری طور پر منتقل نہ ھوں۔
اگر آپ ہاؤسنگ بینیفٹ کے اہل ھیں تو جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ آپ نئے گھر میں منتقل ھو رھے ھیں تو آپ کو فورا ایک نیا درخواست فارم بھرنا چاہیے۔
اپنے نئے گھر میں منتقل ھونے کے چھ‍ سے آٹھ‍ ہفتوں کے دوران،آپ کے نیبرہڈ کا ہاؤسنگ مینیجر آپ کے گھر کا دورہ کرے گا تاکہ دیکھ‍ سکے کہ آپ اپنے نئے گھر میں آباد ھو گئے ھیں، اور اگر آپ کو کوئی مسائل ھیں تو آپ سے بات چیت کرے گا۔
اگرآپ تعارفی کرایہ دار ھیں تو ہم پہلے بارہ ماہ کے عرصے ميں باقاعدگی سے آپ کے گھر کا دورہ کریں گے، تاکہ ہم جانچ سکیں کہ آپ کرایہ داری کے معاہدے کی شرائط کی پاسداری کر رھے ھیں۔ ملاحظہ کریں، آپ کی کرایہ داری۔

کیا میں اپنا سامان نصب کر سکتا ھوں؟

جب تک آپ ہماری املاک میں سے کسی چیز کو تبدیل نہیں کرتے یا نقصان نہیں پہچاتے، آپ اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی سامان نصب کر سکتے ھیں، مثال کے طور پر کپڑے دھونے کی مشین نصب کرنا۔ اگر آپ کوئی تبدیلیاں لانا چاہتے ھیں تو آپ کو پہلے ہم سے تحریری اجازت حاصل کرنی ھو گی۔ اس میں سیٹلائٹ ڈش کی تنصیب بھی شامل ھے۔ ملاحظہ کریں، اپنے گھر میں بہتریاں ۔

مرمتوں کا کیا ھو گا؟

کسی املاک کو نئے کرایہ دار کے حوالے کرنے سے پہلے، ہم اس کا معائنہ کرتے ھیں اور گیس اور بجلی کے حفاظتی معائنے کرتے ہیں۔ ہم کچھ‍ مرمتیں بھی کرائیں گے۔ اگر مزید کسی مرمتوں کی ضرورت ھے تو ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر سے رابطہ کریں۔ رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ فرمائیں۔

جب آپ دستخط کرچکیں

کرائے پر گھر لینے کے وقت آپ کو اپنے نیبرہڈ آفس میں انٹرویو کے لئے جانا ھو گا۔ آپ کرایہ داری کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور آپ کی ایک تصویر اتاری جائے گی، جسے آپ کی ہاؤسنگ فائل میں لگایا جائے گا اور تصویری ڈیٹا بنک میں بھی محفوظ رکھا جائے گا۔

ہم آپ کو مندرجہ ذیل کے بارے میں بتائیں گے:

ہم آپ کوفراہم کریں گے:

آرائش

بعض گھروں کے ساتھ‍ ہم کرایہ داروں کو کـچھ‍ آرائشی سامان بھی دیتے ھیں۔ یہ محض آپ کی جزوی مدد ھے اور ضروری نہیں کہ آپ کے ذہن میں جس آرائش کا تصور ھے، یہ اس کے پورے اخراجات پر مشتمل ھو۔

گھریلو سازوسامان کا بیمہ

ہم آپ کو تاکید کرتے ھیں کہ آپ گھریلو سازوسامان کا بیمہ ضرور کروائیں۔ یہ آپ کے ٹیلی ویژن، قالینوں، فرنیچر، کپڑوں اور گھر کے دوسرے سازوسامان کو کسی نقصان کی صورت میں تحفظ فراہم کرے گا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے گھر میں آگ لگ جائے یا پانی آ جائے یا کوئی پائپ پھٹ جائے۔ اس بیمے میں چرائی گئی چابیاں اورنقب زنی کے دوران چرائی گئی اشیاء کا تحفظ بھی شامل ھے۔

آپ خود اپنی بیمہ پالیسی کا انتخاب کرسکتے ھیں۔ البتہ، ہم نے ایک ایسی بیمہ پالیسی کی شناخت کی ھے جس کی ادائیگی آپ کرائے کی ادائیگی میں ہی کر سکتے ھیں۔ مزید معلومات کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔