گھرخالی کرنا
سب کرایہ داریوں کا اختتام اتوار کو ھوتا ھے۔ نہ کہ اس دن جس دن آپ گھر خالی کریں۔
آپ کے سوالات کے جوابات
اگرمیں گھر چھوڑنا چاھوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
آپ کوہمیں تحریری اطلاع دینا ھو گی، اس تاریخ سے کم از کم چار ہفتے پہلے جب آپ اپنی کرایہ داری کا اختتام کرنا چاھتے ھیں۔ آپ کے نیبرہڈ آفس کو پیر کے دن تک چابیاں واپس کر دی جانی چاہئیں۔ ملاحظہ کریں، آپ کی کرایہ داری کا اختتام ۔
اگر مجھے کوئی چیز نہیں چاہیے تو اس کا کیا کروں؟
آپ کو گھرخالی کرنے سے پہلے اپنے تمام فرنیچر، ذاتی سامان اور کوڑے کو اٹھانا ھو گا۔ عام طور پر ہم گھر میں پیچھے چھوڑی جانے والی چیزوں کے لئے آپ سے قیمت وصول کرتے ھیں، اگرآپ انہیں نہیں ہٹاتے۔ اگر آپ کو کوئی چیز نہیں چاہیے تو آپ کو گھرخالی کرنے سے پہلے کونسل کے ماحولیاتی دفترسے رابطہ کرنا چاہیے۔
اگرمیں نے اپنے گھرمیں کوئی کام کروایا ھو تو؟
اگرآپ نے ہمارے نصب شدہ سامان میں سے کچھ ہٹایا ھے یا تبدیل کیا ھے تو آپ کو اسے واپس نصب کروانا ھو گا۔ ماسوائے ان کے جن کے بارے میں کام کرتے وقت اجازت دیتے وقت ہم نے اتفاق کیا تھا کہ وہ اہم نہیں ھیں۔ اگرآپ چیزوں کو ان کی اس حالت میں چھوڑ کر نہیں جائیں گےجس میں وہ تھیں توہم کسی قسم کے نقصان کی قیمت وصول کرنے کے علاوہ آپ کے جانے کے بعد ایسا کروانے کی قیمت آپ سے وصول کریں گے۔ جب آپ گھرخالی کرنے لگیں تو کئی قسم کے تعمیری کاموں کے لئے آپ کو معاوضہ مل سکتا ھے، بشرطیکہ ہم نے اس تعمیر کے وقت آپ کو اس کی اجازت دی ھو۔ ملاحظہ کریں، اپنے گھر میں تبدیلیاں ۔
اگرمیرے ذمے گھرخالی کرتے وقت کچھ کرایہ ھو تو؟
آپ کے ذمہ ہمارا کرایہ پھربھی باقی رھتا ھے۔ اگر آپ رقم کی واپسی کے لئے ہمارے ساتھ کوئی انتظام نہیں کریں گے تو ہم عدالت جا کر آپ کو ادائیگی کے لئے مجبور کریں گے۔
آپ کی کرایہ داری کا اختتام
- نوٹس- آپ کو گھر چھوڑنے سےکم از کم 28 دن پہلے کرایہ داری ختم کرنے کا فارم بھر کر ہمیں دینا ھو گا۔
- چابیاں- جیسے ہی آپ گھر خالی کریں آپ کو چابیاں ہمیں لوٹانا ھوں گی۔ اگرآپ ایسا نہیں کرتے تو آپ کو اتنی مدت کے لئے کرایہ ادا کرنا ھو گا اور ممکن ھے کہ تالوں کی تبدیلی کی قیمت بھی ادا کرنی پڑے۔
- مرمتیں- گھر خالی کرنے سے پہلے آپ کو وہ تمام تعمیرومرمت کروانی پڑے گی جو آپ کی ذمہ داری ھے۔ ہم آپ کے گھر کا معائنہ کریں گے اور جو کام آپ نے نہیں کروایا اس کے لئے قیمت وصول کریں گے۔
- املاک خالی کرنا اور اس کی صفائی- آپ کو اپنے گھر کے سارے سازوسامان کو ہٹانا ھو گا اور گھر کو بالکل صاف ستھری حالت میں چھوڑنا ھو گا۔ اگرآپ کے جانے کے بعد ہمیں کوئی سامان اٹھانا پڑا یا صفائی کرنی پڑی تو ہم آپ سے معاوضہ وصول کریں گے۔ ہم پردے چھوڑنے پر بھی آپ کو کچھ معاوضہ ادا کر سکتے ھیں۔
- سب کو گھر خالی کرنا ھو گا- آپ کے گھر کے سارے افراد، جن میں آپ کے کرائے داراورآپ کےساتھ رھنے والے بھی شامل ھیں، سب کو آپ کے ساتھ ہی گھر خالی کرنا ھو گا۔
گھر خالی کرنے کی چیک لسٹ
چابیاں ہمارے حوالے کرنے سے پہلے اطمینان کرلیں کہ:
- آپ کے ذمہ ہمارا جو کرایہ یا کوئی اور اجرت ھے، وہ ادا کر دی گئی ھے
- گھربالکل صاف ھے، اور آپ نے کام کرنے کی جگہیں، سلیں، باورچی خانے کی یونٹس اور ٹائلیں صاف کی ھیں
- آپ کا تمام فرنیچر، قالین یا سازوسامان اٹھا لیا گیا ھے۔ اس میں چھپراوربالائی کمرہ بھی شامل ھیں، اور گھر یا باغیچے میں کوئی کوڑا کرکٹ نہیں ھے
- آپ کے ذمہ جو مرمت یا آرائشی کام ھے آپ نے اسے مکمل کروایا ھے
- آپ نے گیس، بجلی اور ٹیلی فون کی کمپنیوں کو مطلع کیا ھے۔ اپنے حتمی بل کو چیک کرنے کے لئے اپنی میٹر ریڈنگ کا ایک نوٹ رکھیں
- کونسل ٹیکس آفس کو اطلاع دیں کہ آپ گھر خالی کر رھے ھیں
- اگرآپ گیس کا کوئی سامان اپنے ساتھ لے جا رھے ھیں تو آپ نے اسے منقطع کرانے کا بندوبست کیا ھے
- آپ نے اپنی ڈاک کونئے پتےپر بھجوانے کاانتظام کر لیا ہے
- اگرآپ ہاؤسنگ بینیفٹ کے لئے دعوی کرتے ھیں تو آپ نے بینیفٹ ایجنسی کو اطلاع دے دی ھے کہ آپ گھر خالی کر رھے ھیں، اورانہیں اپنا نیا پتا دے دیا ھے ۔
