منتقلی کے دیگر طریقے
آپ کے سوالات کے جوابات
کیا میں کسی دوسرے کرایہ دار کے ساتھ گھر کا تبادلہ کر سکتا ھوں؟
جی ھاں۔ اسے 'باہمی تبادلہ' کہا جاتا ھے۔ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے کرایہ داروں کو مالک مکان کی تحریری اجازت درکار ھو گی۔ کرائے کے مکان کا تبادلہ انتظارکی فہرست میں سے کسی املاک پر تبادلے جینا نہیں ھے۔ ملاحظہ کریں، کسی دوسرے کرایہ دار کے ساتھ گھر کا تبادلہ
میں تبادلے کے لئے کسی کو کیسے ڈھونڈوں؟
تبادلے کے لئے کسی کو ڈھونڈنا آپ کی ذمہ داری ھے۔ ہمارے نیبرہڈ آفس میں نوٹس بورڈ اور کتابیں ھیں جن میں ان کرایہ داروں کی تفصیلات مل سکتی ھیں جو گھر کے تبادلے کے خواھاں ھیں۔ اگرآپ کتاب یا بورڈ میں اپنا نام داخل کرانا چاھتے ھیں تو آپ کو ایک فارم بھرنا ھو گا۔ اس کے علاوہ منہ زبانی، دکانوں کی کھڑکیوں میں لگے نوٹس، اور اخباروں میں اشتہار کے ذریعے بھی تبادلے کے لئےکسی کوتلاش کیا جا سکتا ھے۔
کیا میں ہیکنی کے باہر ملک کے کسی دوسرے حصے میں منتقل ھو سکتا ھوں؟
جی ھاں۔ اس سلسلے میں کئی خصوصی منصوبے ھیں جن کے لئے آپ درخواست دے سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، منتقلی کے لئے خصوصی منصوبے ۔ اس کے علاوہ آپ ملک گیر گھر تبدیل کرنے کے منصوبے (HOMESWAP) کے لئے بھی درخواست دے سکتے ھیں۔ آپ اپنے نیبرہڈ آفس سے فارم حاصل کر سکتے ھیں۔ کئی مقامی کونسلیں اور ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز بھی تبادلے کی فہرست رکھتی ھیں۔ ہم آپ کی اس ضمن میں مدد کر سکتے ھیں کہ کس سے رابطہ کیا جائے۔
اگرمیں تبادلہ کروں تو کیا میرا خریداری کا حق برقرار رھے گا؟
اگر آپ ہیکنی کونسل کے کسی کرایہ دار یا کسی دوسری کونسل کے کرایہ دار سے گھر کا تبادلہ کرتے ھیں تو آپ کا خریداری کا حق عموما برقرار رھتا ھے۔ ملاحظہ کریں، اپنا گھر خریدنا ۔ اگر آپ کسی ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے کرایہ دار کے ساتھ گھر کا تبادلہ کریں تو ھو سکتا ھے کہ آپ کو یہ حق حاصل نہ رھے۔
کسی دوسرے کرایہ دار کے ساتھ گھر کا تبادلہ
باہمی تبادلے سے مراد ھے کہ جب ایک یا ایک سے زیادہ کرائے دار آپس میں گھروں کا تبادلہ کرلیں۔ آپ درج ذیل کے ساتھ گھر کا تبادلہ کرسکتے ھیں:
- ہیکنی کونسل کے کسی دوسرے کرایہ دار کے ساتھ
- کسی ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے کرایہ دار کے ساتھ
- کسی دوسری کونسل کے کرایہ دار کے ساتھ
تبادلے کے لئے آپ کو ہم سے یا کسی دوسرے مشترکہ مالک مکان سے اجازت حاصل کرنی ھو گي۔ بغیر کسی معقول وجہ کے ہم کبھی بھی انکار نہیں کریں گے۔
یہ اشد ضروری ھےکہ کسی دوسری جگہ منتقل ھونے کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ اس کے معائنے کا بندوبست کرلیں۔ جب آپ تبادلہ کریں تو آپ کو دوسری املاک کو ویسی ہی حالت میں قبول کرنا ھو گا جس میں وہ ھے۔ اپنے تبادلے کے ساتھی کی جانب سے کی گئی تبدیلیو ں یا بہتریوں کے لئے آپ ذمہ دار ھیں۔
اگرآپ کے ذمہ کونسل کا کچھ کرایہ باقی ھے تو آپ تب تک نئی جگہ منتقل نہیں ھو سکتے جب تک آپ اس کو ادا نہ کر دیں۔
کسی کو معاوضہ دے کر گھر کے تبادلے کی ترغیب دینا غیرقانونی فعل ھے۔ اگر ایسا ھو تو اس جرم میں شریک تمام لوگوں کو ان کے گھر سے بے دخل کیا جا سکتا ھے۔ اگر آپ اجازت حاصل کئے بغیر گھر کا تبادلہ کریں تو آپ کو بزور قوت اسی گھر میں واپس بھیجا جا سکتا ھے۔
منتقلی کے لئے خصوصی منصوبے
ہیکنی کے گھروں کے تبادلے کے لئے انتظار کرنے والی فہرست کےلوگوں کو جلدی تبادلے میں مدد کے لئے، لوگوں کوتبادلےکے لئے ترغیب دینے کے کئی منصوبے ھیں۔
- نئے سرے سے آغاز- یہ منصوبہ ان لوگوں کے لئے ھے جو بڑے گھر کی تلاش میں ھیں، اورجوانگلستان کے شمال، ویلزاور مڈ لینڈ میں منتقلی کے لئے تیارھیں۔ منتقلی کے اخراجات میں آپ کی مدد کی جائے گی۔
- چھوٹی جگہ کا منصوبہ- ان لوگوں کے لئے ھے جو ہیکنی میں کسی نسبتا چھوٹی جگہ پر منتقل ھونا چاھتے ھیں۔ آپ کو منتقلی کے اخراجات میں مدد ملے گی، اور ہر خالی کئے جانے والے کمرے کے لئے ادائیگی کی جائے گی۔
- سمندر کے کنارے اور دیہی علاقوں میں گھر- ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے کرایہ داروں کے لئے جو سمندر کے کنارے فلیٹ یا بنگلوں میں منتقل ھونا چاھتے ھوں۔ ان کو منتقلی کے اخراجات میں مدد ملے گی۔
ان منصوبوں کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے کونسل کی امدادی خدمات خی ٹیم سے رابطہ کریں۔
