کرائے کے بقایا جات
اگر آپ کے ذمے کرائے کی کچھ ادائیگی باقی ھے تو جلدی کیجئے۔ ہم آپ کی مدد کرنا چاھتے ھیں، لیکن اگر آپ اپنے مسئلے کے بارے میں ہمیں نہیں بتائیں گے تو اپ اپنے گھر سے محروم ھو سکتے ھیں۔
آپ کے سوالات کے جوابات
اگر مجھے اپنے کرائے کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ھو تو؟
اگر آپ کو مالی مشکلات کا سامنا ھے خواہ وہ عارضی ھوں یا مستقل، اپنے نیبرہڈ آفس سے رجوع کریں۔ ہم آپ کی مدد کے لئے جو کچھ بھی کر سکتے ھیں ، کریں گے۔
تاہم اگر آپ بد ستور اپنے کرائے کی ادائیگی نہیں کریں گے تو ہم آپ کو عدالت میں لے جانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ جلدی کیجیے،اپنے گھر سے محروم ھونے کا خطرہ مول نہ لیں۔
میں اپنے بقایا جات میں کس طرح کمی کر سکتا ھوں؟
ہم سے رابطہ کریں۔ مل جل کر ہم ادائیگی کا از سر نو معاہدہ طے کر سکتے ھیں جس کی بنیاد آپ کی رقم ادا کرنے کی استطاعت پر ھو گی۔
اگر میں اپنا کرایہ مسلسل ادا نہ کروں تو کیا ھو گا؟
اگر آپ مسلسل بقایاجات میں رھتے ھیں تو ہم آپ کو تحریری طور پر خبردار کریں گے۔ جب تک آپ اپنا کرایہ ادا کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کرتے ، ہم عدالت سے آپ کے گھر کا قبضہ لینے کی اجازت دینے کی درخواست کریں گے (آپ اور آپ کے اہل خانہ گھر سے محروم ھو سکتے ھیں)۔ ملاحظہ کریں، آپ اپنے گھر سے محروم ھو سکتے ھیں۔
مجھے لگتا ھے کہ میرے بقایا جات کے کھاتے میں کوئی غلطی ھے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟
اگر آپ کو لگتا ھے کہ آپ کے بقایا جات کے کھاتے میں کوئی غلطی ھے تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔ ہم کھاتے کی پڑتال کریں گے اور آپ کو آپ کے کرائے کی ادائیگی کے کھاتے کا گوشوارہ دیں گے۔ اگر بقایاجات میں کوئی غلطی ہوئی تو ہم کھاتے میں درستگی کریں گے۔ اگرکھاتہ درست ہوا، تو ہم آپ کو وضاحت کریں گے کہ آپ کے بقایا جات کا کیا حساب کتاب ھے۔
میرے ذمے بقایا جات ھیں کیونکہ مجھے میرے ہاؤسنگ بینیفٹس کی ادائیگی نہیں ھوئی۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟
اپنے ہاؤسنگ بینیفٹس کے دعوے کے لئے آپ خود ذمہ دار ھیں۔ یہ بات بہت اہم ھے کہ آپ جتنی جلدی ھو سکے اس کے لئے درخواست دائر کریں۔ اور اس سلسلے میں درکار تمام معلومات فراہم کریں۔ اگر آپ کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا ھے تو مشورے کے لئے اپنے قریبی نیبرہڈ آفس سے رابطہ کریں۔ ہم یہاں آپ کی خدمت کے لئے ہی ھیں۔
کیا کیا جائے
اپنے علاقے کی نیبرہڈ ہاؤسنگ ٹیم سے بات کریں۔ ہر کسی کو کبھی نہ کبھی مالی مشکل درپیش ھو جاتی ھے۔ چنانچہ اگر آپ کو اپنے کرائے کی ادائیگی میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا ھے، تو فورا ہمیں مطلع کریں۔ ہم حتی الوسع آپ کی مدد کریں گے۔
اگر آپ جانتے ھیں کہ آپ کو کرائے کی ادائیگی میں آپ کو کسی قسم کی مشکل درپیش ھے، یا آپ کو اپنے کرائے کے بارے میں ہماری طرف سے کوئی خط موصول ہوا ھے، تو آپ کو اپنے علاقے کے نیبرہڈ آفس سے فوری رابطہ کرنا چاہیے۔ آپ کےعلاقے کی نیبرہڈ ہاؤسنگ ٹیم کا کوئی رکن آپ کے بقایا جات کے سلسلے میں آپ سے بات چیت کرے گا اور آپ کو مشورہ بھی دے گا، جس میں یہ بھی شامل ھو گا کہ فوائد (بینیفٹس) کے لئے درخواست کیسے دی جائے۔
اگر آپ کو قرض کے مسئلے کا سامنا ھے تو ہم آپ کو کسی دوسرے ادارے سے متعارف کروا سکتے ھیں جو آپ کو ماہرانہ مشورہ دے سکتے ھیں۔
اگر آپ اپنے ذمہ باقی رقم پوری ادا نہیں کر سکتے تو ہم آپ سے آپ کی آمدنی کے مطابق رقم کی واپسی کا معاہدہ بھی کر سکتے ھیں۔ اس صورت مین آپ کو ایک مخصوص مدت تک اپنے کرائے سےکچھ زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی یہاں تک کے قرض مکمل طور پر ادا ھو جائے۔
آپ اپنے گھر سے محروم ھو سکتے ھیں
اگر آپ اپنے ذمہ واجب الادا کرائے کی ادائیگی نہیں کریں گے، یا رقم کی واپسی کا معاہدہ نہیں کریں گے تو ہم آپ کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔
ہم آپ کو یا آپ کے کسی بھی مشترکہ کرایہ دار کو تحریری طور پر خبردار کریں گے۔ آپ کو ہم سے فوری رابطہ کرنا چاہیے۔ جتنی جلد آپ ہم سے رابطہ کریں گے اتنے ہی اس بات کے امکانات کم ھوں گے کہ ہم آپ کو عدالت لے کر جائیں۔
اگرآپ اپنے بقایاجات کی مکمل یا جزوی ادائیگی کی کوئی کوشش نہیں کریں گے تو ہم آپ کو عدالت تک لے جائیں گے
- اگرعدالت میں آپ قصوروار ثابت ھو گئے تو عدالتی اخراجات آپ کو ادا کرنے ھوں گے
- اس کے علاوہ آپ کو وہ رقم بھی ادا کرنا ھو گی جو آپ کے ذمہ واجب الادا ھے
- آپ بعض حقوق سے محروم ھو سکتے ھیں، جیسا کے خریداری کا حق، یا اپنے گھر کے انتقال یا تبادلے کا حق
- آپ اور آپ کے خاندان کو اپنا گھر بھی چھوڑنا پڑ سکتا ھے اور آپ کو عمدا بے گھر تصور کیا جائے گا
