کرائے کی ادائیگی

یہ بات بہت اہم ھے کہ آپ کا کرایہ وقت پر ادا ھو۔ آپ کے ادا کئے گئے پیسے سے ہی ہم آپ کو خدمات فراہم کرتے ھیں۔ ہمیں ہر ہفتے پیر کے دن تک رقم وصول ھو جانی چاہیے۔ اگر آپ اپنا کرایہ ہردو ہفتے بعد یا ماہانہ ادا کرتے ھیں تو آپ کو اس کی پیشگی ادائیگی کرنی چاہیے، نہ کے بقایا جات کے طورپر۔ ادائیگی کا آسان ترین طریقہ ڈائریکٹ ڈیبیٹ (براہ راست ادائیگی ) ھے۔

آپ کے سوالات کے جوابات

مجھے کب اور کتنی ادائیگی کرنی ھو گی؟

آپ کے کرائے کا انحصار آپ کی جائیداد کی نوعیت اور رقبے، اور ان سہولیات پر ھے جو آپ کو ملتی ھیں۔ ادائیگی ہفتہ وار،ہر پیرکے دن کرنی ھوتی ھے۔ ملاحظہ کریں، ادائیگی کیسے کرنی ھے ۔ اگر آپ چیک کے ذریعے ادائیگی کر رھے ھیں تو لندن باروآف ہیکنی (London Borough of Hackney) کے نام یا دی پوسٹ آفس لمیٹڈ (The Post Office Ltd) اگر آپ پوسٹ آفس پر ادائیگی کرتے ھیں، کے نام واجب الادا ھونا چاہیے۔ اپنا نام، پتا اور رینٹ اکاؤنٹ نمبر پشت پر تحریر کریں۔
آپ جو رقم ادا کر رھے ھیں وہ آپ کے ہفتہ وار کرائے اور پانی کے اخراچات پر مشتمل ھوتی ھے۔ (کونسل ٹیکس کی ادائیگی علیحدہ ھوتی ھے)۔ کئی قسم کی املاک کے لئے اس ادائیگی میں خدمات اور نگرانی کے اخراجات یا مشترکہ ہیٹنگ کے اخراجات بھی شامل ھوتے ھیں۔ اگر آپ کے ذمہ ہمارا کچھ‍ کرایہ، یا آپ کے حالیہ یا کسی پچھلے گھر کو پہنچنے والے نقصان کی کچھ‍ رقم ھے تو آپ کو ہر ہفتےزائد رقم ادا کرنی ھو گی، یہاں تک کہ پوری رقم ادا ھو جائے۔ آپ کے کرائے میں کرایہ داروں کا محصول بھی شامل ھو گا، یہ کچھ‍ رقم ایک ایسے فنڈ میں جمع ھوتی ھے جس سے کرایہ داروں کے مقامی گروھوں کو چندہ دیا جاتا ھے۔

میری ادائیگیوں کا حساب

جب بھی آپ ادائیگی کریں گے تو آپ کو ایک رسید یا پے منٹ ریفرنس نمبر دیا جائے گا۔ (سوائے اس صورت کے جب آپ نے اپنے بنک یا ڈاک کے ذریعے چیک سے ادائیگی کی ھو)۔ اسے ہمیشہ سنبھال کر رکھیں اور پڑتال کرتے رہیں کہ تمام ریکارڈز درست ھیں۔ آپ کو ہر تین ماہ بعد اپنے کھاتے کی تحریری تفصیل موصول ھو گی۔ لیکن آپ کسی بھی وقت اپنے نیبرہڈ آفس سے اس کا تقاضا کر سکتے ھیں۔

کیا میرا کرایہ بڑھ‍ سکتا ھے؟

کرایوں کی حد کا سال میں ایک بار جائزہ لیا جاتا ھے۔ اگر آپ کا کرایہ بڑھایا جاتا ھے تو ہم اس کے واجب الادا ھونے سے کم از کم چار ہفتے پہلے اطلاع کردیں گے۔ کرائے میں اضافے عموما یکم اپریل سے پہلے لاگو ھوتے ھیں۔۔

ادائیگی کیسے کرنی ھے

(پتے، فون نمبر اور اوقات کار کے لئے اس کتاب کی پشت پر رابطےکا صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔)