آپ کی مرمت کی ذمہ داریاں
آپ کی عمومی ذمہ داریاں
- اپنی املاک کے اندرونی حصے کو صاف ستھرا رکھنا اور زیبائشی انداز میں ترتیب دینا، بشمول دیواروں یا چھتوں میں دراڑوں اور سوراخوں کی مرمت کے
- ایسے اقدامات کرنا تاکہ (سنک، غسل خانے، یا ٹوائلٹ کے) پائپ یا نکاسی کے پائپ بند نہ ھوں۔ ملاحظہ کریں، مفید اشارے
- ہمیں مرمت، سالانہ حفاظتی معائنے اور کسی بھی قسم کے ضروری معائنے کے لئے اپنے گھر تک رسائی کی اجازت دینا
- ہر اس نصب شدہ سامان، فٹنگ یا آلات، اس میں نکاسی، سپلائی اور کپڑے دھونے کی مشین، برتن دھونے کی مشین، اور کپڑے سکھانے کی مشین کے پائپوں کی مرمت اور دیکھ بھال شامل ھے جسے آپ نے خود نصب کرایا ھے
- نمی پر قابو پانے اور اس سے بچاؤ کے لئے اقدامات کرنا۔ ملاحظہ کریں، مفید اشارے
- ہمارے فراہم کردہ ہیٹنگ سسٹم اور پا ئپوں کو ڈھانپنے کے ذریعے انہیں جمنے اور پھٹنے سے بچانے کے لئے اقدامات کرنا
- اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ کے گھر میں رھنے والا کوئی فرد یا ملاقات کے لئے آیا کوئی فرد نقصان نہ کرے
نقصان اور معاوضہ
اگر آپ یا آپ کے گھر کا کوئی فرد (اس میں مہمان اور بچے بھی شامل ھیں) آپ کے گھر کو کوئی نقصان پہنچاتا ھے توہم آپ سے توقع کرتے ھیں کہ آپ اس کی مرمت کا بندوبست کریں گے اور اس کا معاوضہ ادا کریں گے۔
اگر آپ چاہیں تو کسی اچھے مقامی ٹھیکیدار کو مامور کر سکتے ھیں یا ہم سے رابطہ کر سکتے ھیں۔ اگر آپ یہ مرمت ہم سے کرانا چاھتے ھیں تو ہم توقع کرتے ھیں کہ آپ ہمیں پوری قیمت پیشگی ادا کریں گے۔ اگر ہمیں سلامتی اور تحفظ کی وجہ سے وہ تعمیرومرمت کرانا پڑی جو آپ کے ذمہ ھے، تو ھو سکتا ھے کہ ہم آپ سے اس کی قیمت وصول کریں۔
اگر نقصان نقب زنی یا لوٹ مار کی وجہ سے ہوا ھے تو ممکن ھے کہ ہم اس کی مرمت کا انتظام کردیں، لیکن شاید آپ کو اس کا معاوضہ ادا کرنا پڑے۔ تاہم، اگر آپ پولیس سے کرائم رپورٹ نمبر حاصل کر سکیں تو آپ کو گھریلو سامان کے بیمے کے تحت مرمت پر خرچ کی گئی رقم واپس مل سکتی ھے۔
اگر آپ نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ھو ہم آپ سے اس میں ضروری مرمتوں کے اخراجات وصول کریں گے کیونکہ آپ نے اس کی صحیح طور پر دیکھ بھال نہیں کی تھی۔
اپنے گھر کے اندر آپ کی ذمہ داریاں
آپ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے اور اس کی زیبائش کے لئے ذمہ دار ھیں۔ اس کے علاوہ کچھ مرمتوں کے لئے بھی:
- گمشدہ یا چوری ھو جانے والی چابیوں کی تبدیلی، اور اگر آپ گھر سے باہر ھوں اور دروازے کو تالہ لگ جائے تو تالے تبدیل کروانا
- اضافی تالے، اطلاعی گھنٹی، لیٹر باکس، دروازے سے دیکھنے والے سوراخ اوردروازہ بجانے والے کی تنصیب
- بجلی کے بلب تبدیل کرنا
- اندرونی دروازوں، چوکھٹوں، فرش کے کناروں کے تختوں، پردہ ٹانگنے کی ریل کی مرمت اور تبدیلی، شیلف اور غسل خانے کے تختے وغیرہ کے لئے
- پرائیویسی پینل اور ہمسایوں کے باغیچوں سے ملحق باڑ کی مرمت، اور ان راستوں کی مرمت کے لئے جو آپ کے گھر کی طرف آنے والے مرکزی راستے نہیں ھیں
- ٹوائلٹ سیٹ اور ٹوائلٹ رول ھولڈرز تبدیل کرنا
- نکاسی یا ٹوائلٹ کے بند پائپ کھولنے کی کوشش کرنا
- دیواروں کے پلستر اور پلستربورڈ والی دیواروں میں معمولی ڈراڑوں کی مرمت
- غسل خانے، بیسن اور سنک کی زنجیروں اور پلگز کو تبدیل کرنا
- بیٹری سے چلنے والے دھوئیں کا سراغ لگانے والے آلات کی بیٹری تبدیل کرنا
- فرش کی پوشش، مثلا ٹائلیں، قالین اور لیمینیٹ تبدیل کروانا
اگر آپ بوڑھے یا معذور ھیں اور آپ کی مدد کرنے کے لئے کوئی نہیں ھے تو ہم آپ کی مدد کے لئے کچھ کام کر سکتے ھیں،یا پھر آپ کا رابطہ ان اداروں کے ساتھ کروا سکتے ھیں جو آپ کی مدد کر سکتے ھیں۔اگر آپ اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں بے یقینی ہے تو براہ مہربانی ہاؤسنگ کنٹیکٹ سینڑ سے رابطہ کریں۔
