ہماری مرمت کی خدمت

آپ کے سوالات کے جوابات

ہیکنی ہومز کی طرف سے کس نوعیت کی تعمیرومرمت کی جاتی ھے؟

ہیکنی کونسل کی طرف سے ہم آپ کے گھر کے بیرونی حصے، مرکزی ڈھانچے اوراس سارے سامان اور آلات کی دیکھ‍ بھال کے لئے ذمہ دار ھیں جو ہم نے فراہم کیا ھے۔ آپ اپنی املاک کے اندرونی حصے اور بعض نوعیت کی تعمیرومرمت کے لئے ذمہ دار ھیں۔ ملاحظہ کریں، آپ کی مرمت کی ذمہ داریاں۔
اگر آپ ٹی۔ایم۔او ( TMO) کے کسی علاقے میں رھتے ھیں تو آپ کے گھر کی تعمیرومرمت ٹی۔ایم۔او ہی سنبھالے گا۔ لیکن بڑے پیمانے پر عام مرمتوں کو عموما ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹرہی کے سپرد کیا جائے گا۔

اگر میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل نہیں ھوں تو؟

اگر آپ بوڑھے یا جسمانی اعتبار سے معذور ھیں اور آپ کی مدد کے لئے کوئی بھی نہیں ھے تو ممکن ھے ہم آپ کے لئے کچھ‍ خدمات سرانجام دے دیں۔ یا آپ کو ایسے اداروں سے متعارف کروائیں جو آپ کی مدد کر سکتےھوں۔

کیا مجھے تعمیرومرمت کے لئے اجرت دینی ھو گی؟

اگر آپ یا آپ کے گھر کے کسی فرد نے کوئی نقصان کیا ھے، تو ہم توقع رکھتے ھیں کہ آپ اس کی مرمت خود کریں گے، یا اس کی مرمت کا بندوبست کریں گے اور اس کی اجرت ادا کریں گے۔ اگرآپ کے گھر کو نقب زنی یا لوٹ مار کی وجہ سے نقصان پہنچا ھے تو ہم اس کی مرمت کا انتظام کر دیں گے لیکن ھو سکتا ھے کہ آپ کو اس کے لئے اجرت دینا پڑے۔ ملاحظہ کریں، آپ کی مرمت کی ذمہ داریاں کے عنوان کے تحت نقصان اور معاوضہ ۔
ہنگامی صورتحال میں ہم ہمیشہ آپ کے گھر اور گھر والوں کی سلامتی کے لئے خدمات سرانجام دیں گے، لیکن اگر اس مسئلے کے ذمہ دار آپ ہوئے تو ہم آپ سے اس کی اجرت لیں گے۔

کیا میں اپنی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا دعوی دائر کر سکتا ھوں؟

آپ اپنی ملکیت، قالینوں، نصب شدہ سامان اور اندرونی آرائش کے لئے ذمہ دار ھیں۔ ہم آپ کو تاکید کرتے ھیں کے اپنی ملکیت کی حفاظت کے لئے گھریلو سازوسامان کا بیمہ کروائیں۔ ہم نے ایک منصوبہ بھی تلاش کیا ھے جس کے لئے آپ اپنے کرائے کے ساتھ‍ ادائیگی کر سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، گھر میں منتقل ھونا کے عنوان کے تحت گھریلو سازوسامان کا بیمہ ۔

ہماری ذمہ داریاں

(ہیکنی کونسل کی طرف سے) آپ جس جگہ رھتے ھیں، اس کی مرمت اور دیکھ‍ بھال کے لئے ہم ذمہ دار ھیں۔ اس میں بیرونی حصے اور اندرونی حصے میں نصب شدہ وہ تمام سامان اورآلات شامل ھیں جو ہم نے مہیا کیا تھا، ماسوائے ان باتوں کے جن کو آپ کی ذمہ داری قرار دیا گیا ھے۔

ہماری ذمہ داریوں میں تمام پائپ، تاریں، ہیٹنگ کے لئے نصب شدہ سامان اور آلات، نکاسی کا نظام، بجلی اور روشنی کا نظام، مین سسٹم سے جڑے ہوئے دھوئیں کا سراغ لگانے والے آلات، اور ہماری طرف سے مہیا کئے گئے سامان کی دیکھ‍ بھال شامل ھے۔

آپ کے گھر کے باہر ہم ان راستوں اور سیڑھیوں کی دیکھ‍ بھال کے ذمہ دار ھیں جو ہماری املاک کی حدود سے آپ کے داخلی دروازے تک جاتے ھیں۔

عوامی جگہوں اور فٹ پاتھ‍ سے ملحقہ ان چاردیواریوں اور باڑ کی دیکھ‍ بھال ہمارے ذمہ ھے جو ہماری ملکیت ھیں۔

کسی قسم کی مشترکہ اشیاء مثلا روشنیوں، داخلے کے فون اور مشترکہ باغیچوں کے لئے بھی ہم ذمہ دار ھیں۔

آپ کو ہمیں اندر آنے دینا ھو گا

کسی بھی معقول وقت پر آپ کو ہمارے عملے، ایجنٹس یا ٹھیکیداروں کو مرمت، معائنے اور تعمیری بہتریوں کے لئے اپنے گھر کے اندر آنے دینا ھو گا۔ بالخصوص ہمیں ان تمام گھروں میں گیس سے حفاظت کا سالانہ معائنہ کرنا ھوتا ھے جہاں گیس کی فراہمی ھو۔ اگر آپ ہمیں اندر نہیں آنے دیں گے تو ہم زبردستی داخل ھونے کے لئے کاروائی کر سکتے ھیں۔