مرمت کے معیار
آپ کے سوالات کے جوابات
میں کس معیار کی خدمت کی توقع رکھوں؟
ہیکنی ہومز کے ساتھ شراکت میں کام کرنے والے تمام ٹھیکیداروں کو چاہیے کہ وہ کسی خرابی کی اطلاع پر مستعد اور معاون انداز میں فورا ردعمل کریں۔ ان کے کارکنوں اور ذیلی ٹھیکیداروں کو چاہیے کہ آپ کے گھر میں کام کے دوران بعض قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ ملاحظہ کریں، آپ کیا توقع رکھ سکتے ھیں ۔ البتہ ہم آپ سے بھی توقع رکھتے ھیں کہ انہیں مستعد انداز میں کام کرنے کے لئے آپ پورا تعاون کریں گے۔ ملاحظہ کریں، آپ کا تعاون درکار ھے ۔
اگر میں سروس کے معیار سے مطمئن نہ ھوں تو؟
اگر مرمت کا کوئی کام اس مدت میں پورا نہیں ہوا جس میں اسے ھونا چاہیے تھا، یا آپ کام کے معیار سے مطمئن نہیں ھیں تو آپ کو ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر یا اپنے ٹی۔ایم۔او سے رجوع کرنا چاہیے۔ رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ فرمائیں۔
وہ تمام شکایات کی اچھی طرح سے چھان بین کریں گے تاکہ مزید کسی تاخیر کے بغیر کام تسلی بخش انداز میں انجام پائے۔
اگر آپ اپنی شکایات پر کاروائی سے مطمئن نہ ھوں تو آپ کو ہمارے شکایات کے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔ ملاحظہ کریں، شکایات۔
کیا آپ کام کے معیار کو جانچتے ھیں؟
ہم باقاعدگی سے کام کے معیار کو جانچنے کے لئے معائنہ کرتے ھیں تاکہ معلوم کر سکیں کہ ہمارے ٹھیکیدار معیاری کام کر رھے ھیں یا نہیں۔ ان میں کام کی جگہ کا دورہ بھی شامل ھو سکتا ھے یا پھر کرایہ داروں کو فون کر کے بھی بوچھا جا سکتا ھے کہ انہوں نے حال ہی میں جو کام کروایا تھا وہ کتنی اچھی طرح سے ہو ھے۔
ہم ہر اس گھر میں فون یا دورہ نہیں کرتے جہاں مرمت کا کام ہوا ھو۔ ہم یونہی بعض املاک کا انتخاب کرتے ھیں۔
آپ کیا توقع رکھ سکتے ھیں
آپ کے گھر میں مرمت کرنے والے آپ سے پیشہ ورانہ اندازسےپیش آئیں گے۔ انہیں چاہیے کہ:
- آپ کے گھر میں داخل ھونے سے پہلے اپنا تعارف کرائیں اور اپنی شناخت پیش کریں
- آپ کو واضح طور پر بتائیں کہ وہ کیسے کام کرنے والے ھیں اور یہ بھی بتائیں کہ اس سے آپ پر کیا اثرات مرتب ھوں گے
- آپ کی املاک اور سامان کا خیال رکھیں اور انہیں نقصان، دھول یا پینٹ لگنے سے بچائیں
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی میٹریل سے آپ کویا آپ کے کسی ملاقاتی کو نقصان نہ پہنچے
- روزانہ کام کے ختم ھونے پر کوڑاکرکٹ صاف کریں اور گھر کو صاف ستھری حالت میں چھوڑ کر جائیں
- یقینی بنائیں کہ روزانہ کام کے ختم ھونے پر اور مرمت مکمل ھو جانے کے بعد روزمرہ استعمال کی خدمات بحال ھیں
- اگر گھر کے بیرونی حصے میں کوئی کام کرنے جا رھے ھوں تو آپ کو مطلع کریں یا پھر، اگر آپ گھر سے باہر ھیں تو ہمسایے کو اس کی اطلاع دیں
مرمت کرنے والے عملے کو کن باتوں کی اجازت نہیں ھے:
- آپ کے گھر یا باغیچے میں تمباکو نوشی کی
- کام کرنے کی جگہ پر ریڈیو سننے کی
- آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا فون استعمال کرنے یا اپنے موبائل فون پر ذاتی کالز کرنے کی
- آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی بجلی کی سپلائی استعمال کرنے کی
آپ کا تعاون درکار ھے
ہمارے مرمت کرنے والے عملے کی آمد پر بعض انتظامات اور تیاریاں کرنا آپ کا فرض ھے۔
- مرمت کرنے والے عملے کو اجازت نہیں کہ آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے گھر پر رھیں، یا اس صورت میں جب گھر پر صرف (سولہ سال سے کم عمرکے) بچے موجود ھوں۔ اگر آپ گھر سے باہر چلے جائیں گے تو ہمارے مرمت کرنے والےکو آپ کے گھر سے باہرجانا ھو گا۔
- آپ کو کبھی بھی اپنی چابیاں کہیں چھپا کر یا کسی دوسرے کے پاس اس مقصد کے لئے نہیں چھوڑ کر جانی چاہئیں کہ مرمت کرنے والا آ کرانہیں لے اور خود سے آپ کے گھر میں داخل ھو جائے۔
- خراب موسم میں اپنی حفاظت کے پیش نظر، مرمت کرنے والا عملہ اونچی جگہوں پر کام نہیں کر سکتا، مثلا چھت یا سیڑھی پر۔
- آپ سے توقع کی جاتی ھے کہ مرمت کے لئے آنے والے کی مدد کے لئے اس جگہ سے بچوں اور پالتو جانوروں کو دور رکھیں جہاں کام ھو رھا ھو۔ اور کسی بھی طرح کے سامان یا فرنیـچر کو وہاں سے ہٹا دیں۔
- اگر مرمت کے کام کے لئے قالین یا فرنیچر ہٹانے کی ضرورت ھے تو آپ کو چاہیے کے یہ کام مرمت کے لئے آنے والے کی آمد سے پہلے کرلیں۔ ھو سکتا ھے وہ مدد کرنے پر آمادہ ھوں، لیکن اگراس دوران کوئی نقصان ھو جائے تو وہ اس کے لئے ذمہ دار نہیں ھیں۔
