مرمتوں کی اطلاع دینا

آپ ہمارے ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر کو کسی بھی خرابی کی اطلاع دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کر سکتے ھیں۔ براہ مہربانی ، ہمیں خرابی کے بارے میں جتنی تفصیلات مہیا کر سکتے ھیں، کریں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

میں مرمت یا خرابی کی اطلاع دینے کے لئے کس سے رابطہ کروں؟

س کا بہترین طریقہ یہ ھے کہ آپ ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر یا ٹی۔ایم۔او کو فون کریں۔
آپ اپنے نیبرہڈ آفس جا کر ریسیپشن پر موجود مفت فون استعمال کر سکتے ھیں۔ جب آپ کسی خرابی کی اطلاع دیں تو براہ مہربانی زیادہ سے زیادہ تفصیلات مہیا کریں۔

اگر کوئی ہنگامی صورتحال ھو تو؟

اگردفتری اوقات کے علاوہ کوئی ہنگامی صورتحال ھو تو ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر کو فون کرنا چاہیے۔ یا اپنے ٹی۔ایم۔او کے ' دفتری اوقات کے علاوہ ہنگامی صورتحال' کے نمبر پر فون کریں۔ رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ فرمائیں۔ ہمارے عملے کا کوئی نہ کوئی فرد ہر وقت ہنگامی ڈیوٹی پر موجود ھوتا ھے۔ اس بات کا اطمینان کر لیں کہ واقعی کوئی ہنگامی صورتحال ھے۔ کیونکہ اگرآپ ہمیں بغیر کسی معقول جواز کے ہنگامی صورتحال کے لئے بلائیں گے، یا ہنگامی صورتحال پر ہماری کاروائی کی صورت میں گھر پر موجود نہیں ھوں گے، تو آپ سے مرمت کرنے والے کے وقت کے معاوضے کا مطالبہ کیا جا سکتا ھے۔

اگرہمیں کسی گھر میں ہنگامی مرمت کی ضرورت ھے اور ہم آپ سے رابطہ نہیں کر سکتے، یا آپ غیر معقول طور پر ہمیں گھر میں داخل ھونے کی اجازت نہیں دیتے تو ہمیں زبردستی گھر میں داخل ھونا پڑے گا۔

مرمت کا کام کون کرے گا؟

ہیکنی کے مختلف علاقوں کے لئے مختلف ٹھیکیدار ھیں۔ کچھ‍ عام ٹھیکیدار ھیں اور کچھ‍ ماہرٹھیکیدار۔ تمام مرمت کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی شناخت ہمیشہ اپنے ساتھ‍ رکھیں۔

آپ ہمیشہ ان کی شناخت چیک کریں اور اگر آپ کو کسی قسم کا شک ھے تو ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر یا ٹی۔ایم۔او سے رابطہ کریں۔

مرمت کرنے والوں کو چاہیے کہ جب وہ آپ کے گھر میں کام کررھے ھوں تو کام کے اصولوں پر سختی سے کار بند رھیں۔ ملاحظہ کریں، مرمت کے معیار۔

ہمیں کس نوعیت کی معلومات درکار ھیں

جب آپ فون کریں

ہمیں اپنا نام، پتا، ٹیلی فون نمبر اور اس چیز کی تفصیل بتائیں جس کی مرمت کی ضرورت ھے۔

ہم آپ سے مسئلے پرگفتگو کریں گے اور آپ کو بتائیں گے کہ:

وقت طے کرنا

ہم آپ سے بات چیت کریں کے کہ کس وقت آپ گھر پر ھو سکتے ھیں تاکہ مرمت کرنے والے کو اندر آ کر مرمت کرنے دیں۔

فوری اور عام نوعیت کی مرمت کے لئے ہم ایک مخصوص صبح پر اتفاق کریں گے (صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک) یا سہ پہر میں (12 بجے دوپہر سے 4:30 بجے سہ پہر تک) جب مرمت کرنے والا آئے آپ کے گھر آئے گا۔ اگر آپ کسی ایسے وقت پر گھر نہیں ملیں گے جس کے لئے آپ نے ملاقات پر اتفاق کیا تھا تو جاب منسوخ کردی جائے گی۔ آپ کو دوبارہ ہمیں خرابی کی اطلاع دینا ھو گی۔

جب کام مکمل ھو جائے

جب کام مکمل ھو جائے گا تو مرمت کرنے والا آپ سے دستخط کے لئے درخواست کرے گا کہ اس نے مرمت کا کام کردیا ھے۔