مرمتوں پر کاروائی کا دورانیہ
آپ کے سوالات کے جوابات
مرمت کئے جانے میں کتنا وقت لگے گا؟
جب آپ مرمت کی اطلاع کریں گے تو ہم مرمت کو کاروائی کئے جانے کے دورانئے میں رکھ دیں گے۔
ہر نوعیت کے لئے ایک زیادہ سے زیادہ دورانئے کی حد مقرر ھے۔ ملاحظہ کریں، ہمارے ردعمل کا دورانیہ ۔ اگر ہم ضروری سمجھیں گے تو پہلے مرمتوں کا معائنہ کرنے والا ایک افسرآ کر کام کا جائزہ لے گا۔ ہنگامی مرمتوں کے علاوہ تمام مرمتوں کے لئے ہم ایک مخصوص صبح یا سہ پہر کا وقت مقرر کر لیں گے جب مرمت کرنے والا یا معائنہ کرنے والاآپ کے گھر آئے گا ۔
کرایہ دار کے مرمت کے حقوق کے قواعد کے تحت آپ کو حق حاصل ھے کہ کئی نوعیت کی مرمتیں ایک معین وقت میں کی جائیں۔ انہیں اہلیت رکھنے والی مرمتیں کہا جاتا ھے۔ ہم آپ کو مطلع کریں گے کہ کوئی مرمت اہلیت رکھتی ھے یا نہیں۔ ملاحظہ کریں، کرایہ دار کا مرمت کا حق ۔
اگر میں اس وقت گھر پر نہ ھوں جب مرمت کرنے والا میرے گھر آئے تو؟
اگر مرمت کرنے والاطے شدہ وقت پر آئے اور آپ اس وقت گھر پر موجود نہ ہوئے تو جاب کو منسوخ کردیا جائے گا۔ اگرآپ ابھی بھی چاھتے ھیں کہ ہم مرمت کا کام کریں تو آپ کو مرمت کی اطلاع کا عمل شروع سے دھرانا پڑے گا۔ براہ مہربانی، ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر سے رابطہ کریں۔
اگر کوئی ہنگامی صورتحال ھو تو؟
ہم مرمتوں کی اطلاع کو ہنگامی تعبیرکرتے ھیں اگر اس خرابی سے رہائشیوں کو کوئی خطرہ یا نقصان ھو سکتا ھے۔ یا املاک کو شدید خطرہ یا نقصان ھو سکتا ھے۔
دفتری اوقات کے علاوہ ہم مرمت کرنے والوں کو صرف ہنگامی صورتحال میں بھیجیں گے۔ ان کی اطلاع اپنے ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر یا ٹی۔ایم۔او کے دفتری اوقات کے علاوہ ہنگامی صورتحال کے نمبر پر دیں۔
ہمارے ردعمل کا دورانیہ
جب آپ ہمیں کسی خرابی کی اطلاع دیتے ھیں تو ہم اس مسئلے کی نوعیت اور حالات کا تجزیہ کرتے ھیں، اس کے بعد ہم انہیں درج ذیل میں سے کسی ایک درجے میں رکھتے ھیں:
- فوری-دوگھنٹے کے دوران محفوظ بنانا- جب جان یا مال کو واقعتا کوئی خطرہ درپیش ھو، کوئی بڑا نقصان ھو، سیلاب یا جب گھر غیرمحفوظ ھو۔
- ہنگامی صورتحال- چوبیس گھنٹے کے اندر محفوظ بنانا (اسی دن،اگر اطلاع دن کے بارہ بجے سے پہلے دی گئی ھو)- پانی ٹپکنے، بند ٹوائلٹ (اگرآپ کے گھرمیں صرف ایک ٹوائلٹ ھو تو)، پینے کے لئے پانی کی عدم دستیابی یا بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں۔
- فوری-پانچ کام کے دنوں کے دوران مرمت مکمل کی جاتی ھے۔ اس صورت میں جب کسی چھوٹی موٹی مرمت کی ضرورت ھو تاکہ کرایہ دار کو کسی بڑی پریشانی کا سامنا نہ ھو، املاک کو فوری نقصان سے بچانے کے لئے یا ایسی صورت میں جب صحت یا سلامتی کو خدشہ لاحق ھو۔
- معمول کے مطابطق- بیس کام کے دنوں کے دوران کام مکمل کیا جاتا ھے (عموما ملاقات طے کرنے کے تین سے دس دنوں کے دوران)- خرابی سے کو ئی فوری تکلیف یا مسئلہ پیدا نہیں ھو رھا۔ یا اس سے مکینوں اور عوام کے کسی فرد کو کوئی خطرہ نہیں ھے۔
کرایہ دار کا مرمت کا حق
مرمت کے حق کے منصوبے کے تحت، ہمیں بعض فوری نوعیت کی مرمتوں کو محدود وقت کے اندر پورا کرنا ھو گا۔
یہ وہ خرابیاں ھیں کہ اگر ان کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو اس سے آپ کی صحت اور سلامتی متاثر ھو سکتی ھے۔ انہیں 'اہلیت رکھنے والی' مرمتوں کا نام دیا جاتا ھے۔ ہم آپ کو ایک معلوماتی پرچہ دے سکتے ھیں جس پر 'اہلیت رکھنے والی' مرمتوں کی فہرست درج ھے۔
اگر ہم کسی 'اہلیت رکھنے والی' مرمت کو وقت مقررہ کے اندر پورا نہیں کرتے تو آپ کو حق حاصل ھے کہ آپ اس کام کے لئے کسی دوسرے ٹھیکیدار کو مقرر کر لیں۔ اگر دوسرا ٹھیکیدار بھی آپ کی بروقت مدد سے معذور ھو تو آپ معاوضے کے حقدار ھو سکتے ھیں۔
اگر آپ کو لگتا ھے کہ آپ معاوضے کے لئے درخواست دینے کے اہل ھیں تو اپنے ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر یا ٹی۔ایم۔او کو فون کریں۔
تنبیہہ
اگرآپ ہنگامی مرمت کی اطلاع کرتے ھیں تو آپ کو گھر کے اندر رہ کر مرمت کرنے والے کا انتظار کرنا چاہیے۔ اگرآپ ایسا نہیں کرتے توآپ سے اس کا وقت ضائع کرنے کا ہرجانہ وصول کیا جائے گا۔
