حفاظت اور تحفظ
محض چند آسان احتیاطیں برت کر، آپ اپنے گھرکو خطرے اور اپنے گھر والوں کو خطرےسےمحفوظ رکھ سکتے ھیں۔
گیس کی بو-کیا کیا جائے
- تمباکو نوشی نہ کریں اور ماچس نہ جلائیں۔
- بجلی کے سوئچ آن یا آف نہ کریں۔
- آگ کے شعلوں کو بجھا دیں۔
- دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں۔
- کنٹرول والو سے میٹر کو بند کردیں۔
- لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رکھیں۔
گھر سے باہر کسی دوسری جگہ سے 111999 0800 کو فون کریں۔ گھر کے اندر فون استعمال کرنے سے دھماکہ ھو سکتا ھے۔
آگ سے بچاؤ کے لئے
- دھوئیں کا پتا بتانے والا آلہ- ہم آپ کو سختی سے تاکید کرتے ھیں کہ گھر کے اندر دھوئیں کا پتا بتانے والا آلہ نصب کریں۔ آپ کو باقاعدگی سے اس کو چیک کرتے رھنا چاہیے اوراگر اس میں سے بیپ کی آواز آنا شروع ھو جائے تو اس کی بیٹری تبدیل کرنی چاہیے۔
- اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام سگرٹیں مکمل طور پر بجھا دی گئی ھیں۔
- گیس یا بجلی کے چولہے یا ہیٹر پر کپڑے نہ سکھائیں۔
- چپ پین استعمال کرتے وقت باورچی خانے سے باہر نہ جائیں۔
- بستر میں تمباکو نوشی نہ کریں۔
کاربن مونو آکسائیڈ کے دھوئیں سے بچاؤ کے لئے
- گیس کے خراب آلات کاربن مونو آکسائیڈ پیدا کر سکتے ھیں۔ یہ زہریلی ھوتی ھے اور ہلاک بھی کر سکتی ھے۔
- ہم نے جو آلات نصب کئے ھیں ہم ان کی سروس اور مرمت کرتے ھیں اور سال میں ایک بار گیس سیفٹی چیک بھی کرتے ھیں۔ قانون کے مطابق، آپ کو ہمیں اپنے گھر کے اندر آ کر گیس سیفٹی چیک کرنے دینا چاہیے۔
- کمروں میں ھوا کی آمدورفت کا مناسب بندوبست کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ھوا کے آنے جانے کے راستے بند نہیں ھیں یا ان میں کوئی رکاوٹ نہیں ھے۔
- اپنے گیس کے آلات کو نصب کرنے اور جوڑنے کے لئے (CORGI) کے رجسٹرڈ شدہ لوگوں کی خدمات حاصل کریں۔
سیلاب سے بچاؤ کے لئے
- جب نلکا چل رہا ھو تو غسل خانے سے مت جائیں۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کے کپڑے دھونے کی مشین کے پائپ اچھی طرح سے جڑے ہوئے ھیں۔
- اگر کوئی پائپ پھٹ جائے تو پانی بند کرنے والے بٹن (سٹاپ کاک) سے پانی بند کردیں۔ یہ عموما باورچی خانے کے سنک کے نیچے ھوتا ھے۔ اس کے علاوہ واٹر ہیٹر بھی بند کردیں۔ تمام نلکے کھول دیں تاکہ ٹینکی خالی ھو جائے، اس کے بعد انہیں پھر سے بند کردیں۔
بجلی سے حفاظت
- جب کوئی آلہ زیر استعمال نہ ھو تو اس کی تار نکال دیں۔
- ڈھیلے یا خراب سوئچ، ساکٹ یا پلگ کو بند کردیں ۔ اس سرکٹ میں بجلی کی ترسیل بند کر دیں۔ ملاحظہ کریں، مفید اشارے ۔
- ننگی تاروں یا گیلے آلات کو ہاتھ نہ لگائیں۔ کنزیومر یونٹ سے اس سرکٹ کوبجلی کی ترسیل بند کر دیں۔
- دہرے ایڈاپٹرز کا بیک وقت استعمال نہ کریں۔ ایک ساکٹ میں ایک وقت میں صرف ایک برقی آلہ(ایپلائنس) استعمال کریں۔ اگر ضرورت پڑے تو ملٹی پوائنٹ ایکسٹینشن کا استعمال کریں۔
- ہماری اجازت یا مشورے کے بغیر نئی برقی اشیاء مثلا فوارے وغیرہ نصب نہ کریں۔
- کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں ہمیں فورا اطلاع دیں۔
دروازے کا داخلی نظام
حفاظتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے:
- اس بات کا اطمینان کر لیں کہ آپ کے باہر نکلنے کے بعد دروازہ بند ھو گیا ھے
- داخلی دروازے کو کبھی کھلا چھوڑ کر نہ جائیں
- کوشش کریں کہ جو لوگ بلاک میں نہیں رھتے انہیں اپنے پیچھے عمارت میں داخل نہ ھونے دیں، خواہ وہ کتنے ہی بے ضرر دکھائی دیتے ھوں۔
حفاظت
- اگر آپ کے دروازے میں دیکھنے والا سوراخ ھے تو دروازہ کھولنے سے پہلے اس میں سے چیک کر لیں کہ باہر کون ھے۔
- اگر آپ کے دروازے پر زنجیر لگی ھے تو دروازہ کھولتے وقت اسے اوپرلگا رھنے دیں۔
- اگر آپ اس شخص سے واقف نہیں جو آپ سے ملنے آیا ھے کسی قسم کی شناخت کا تقاضا کریں، اور اسے اچھی طرح سے چیک کریں۔
- اگر آپ کو پورا یقین نہیں تو اسے وہیں انتظار کرنے کے لئے کہیں، جب تک آپ اس ادارے سے تصدیق نہیں کر لیتے جس کا نمائندہ ھونے کا وہ دعوی کر رھا ھے۔
- اگر ہیکنی ہومز کی طرف سے کوئی آپ کے گھر مرمت کے لئے آئے تو ان کی کام کی ہدایات کا جائزہ لیں، اور چیک کر لیں کہ کیا ان کا جاب نمبر وہی ھے جو ہم نے آپ کو دیا تھا۔ اگر یہ وہی نمبر نہیں ھے تو ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنتر سے رابطہ کریں۔
- جب آپ شام کے وقت کہیں باہر جائیں تو پردے بند کردیں مین کمرے میں روشنی جلی رھنے دیں۔
- جب آپ کہیں جائیں تو رہائشی کمرے کے لیمپ پر ٹائمر لگا جائیں، جس سے یہ گمان ھو گا کہ کوئی گھر پر ھے۔
- ہمسایوں کے ساتھ یہ بات طے کر لیں کے وہ ایک دوسرےکے گھر پر نظر رکھیں گے۔
- اگر آپ بارہ ہفتے سے زیادہ کے لئے باہر جا رھے ھیں تو آپ کو ہمیں مطلع کرنا ھو گا اور یہ بھی بتانا ھو گا کہ آپ کب واپس آ رھے ھیں اور ہم آپ سے کس طرح رابطہ کر سکتے ھیں۔
